Type to search

ٹی وی اور فلم

عورت ہونے پر فخر ہے فلم یاریاں کی ڈائریکٹر دیویا کھوسلا کمار کو

فلمی ڈسک،31مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ اور فلم میکر دیویا کھوسلا کمار کو لگتا ہے کہ دنیا خواتین کے بنا بہت رکھی سوکھی ہوگی۔ وہ مانتی ہے کہ انکے آس پاس کئی خواتین ہے جن سے کافی انسپریشن ملتی ہے۔ دیویا نے یہ بھی کہا ہے کہ بطور عورت جنم لینا کافی خوبصورت ہے اور انہیں اس بات کی خوبصورتی کو نہیں سمجھ سکتے۔ عورتیں بہت جینٹل اور کیریئنگ ہوتی ہے۔ انکے ذہن میں دنیا میں سب کے لیے پیار ہوتا ہے۔ دیویا بنا عورتوں کے دنیا کا تصور بھی نہیں کرسکتی کیونکہ اسکے با یہ کائنات کافی بورینگ ہوجائے گی۔

دیویا کاکہنا ہے کہ عورتیں اپنے آپ کو اس نظریہ سے دیکھیں گی تو انہیں اپنے آپ پر فخر ہوگا۔ اپنے آس پاس کی عورتوں کو دیکھیئے کہ وہ کتنی متاثر کن ہے۔ وہ محسوس کرتی ہے کہ آج کے وقت میں خواتن دنیا میں بہت کچھ شاندار کررہی ہے۔ وہ ہر وقت اپنے اپنے آس پاس موجود عورتوں سے انسپریشن لیتی ہے۔

دیویا فلم میکر ہونے کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتی ہے انہوں نے لو ٹوڈے، اب تمہارے حوالے وطن ساتھیوں اور بلبل ٹائٹل سے شارٹ فلم میں کام کیا ہے۔ ٹی سیریز کے چیئرمین اور مینجینگ ڈائریکٹر بھوشن کمار انکے شوہر ہے اور انکا روہان نام کا ایک بیٹا ہے۔ دیویا نے فلم یاریاں اور صنم رے، کا ڈائریکشن بھی کیا ہے۔ دونوں ہی فلموں کو بھوشن کمار نے پرڈیوس کیا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ بطور خواتین اتنی ساری ذمہ داریاں کو نبھانا آسان ہوتا ہے کیا، دیویا کا کہنا ہے کہ دنیا میں کچھ بھی آسان نہیں ہوتا۔ وہ اسے جینڈر سے جوڑ کر نہیں دیکھتی، صرف کڑی محنت اور کام کے لیے آپ کا جنون اسے آسان بناتا ہے۔ دیویا کی آنے والی فلم ہے ستیمے وجیتے 2 جس میں جان ابراہم کے ساتھ کام کررہی ہے اور یہ 2 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں اپنے رول کو لیکر وہ کافی پرجوش ہے اور کہتی ہے کہ یہ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔

Tags:

You Might also Like