Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس او ٹی ٹی کی فاتح بنی دیویا اگروال

دیویا اگروال بگ باس او ٹی ٹی

ٹی وی ڈسک،19 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دیویا اگروال بگ باس او ٹی ٹی کی فاتح بن گئی ہے۔ نشانت بھٹ فرسٹ رنر اپ رہے ہیں تو وہیں شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی سکنڈ رنر اپ رہی۔

اس طرح دیویا اگروال نے دیکھا دیا کہ وہ ریالٹی شو کی کوئین ہے۔ اس سے پہلے دیویا اگروال اسپلٹ ولا میں بھی نظر آچکی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گھر کے ارکان کو بریف کیس آفر دیا گیا تھا، اسے لینے والا سیدھا بگ باس 15 میں انٹری کرجائے گا۔

پرتیک نے بریف کیس لینے کا فیصلہ لیا اور وہ بگ باس15 میں پہنچ گئے۔ اس طرح وہ سلمان کے شو میں نظر آئیں گے۔ بگ باس 15 دو اکتوبر سے شروع ہونے جارہا ہے۔

بتادیں کہ دیویا اگروال کی پیدائش 4 ڈسمبر 1992 کو مہاراشٹرا کے ممبئی شہر میں ہوئی۔ انکا پورا نام دیویا سنجے اگروال ہے۔

 

انہوں نے سینٹ زیویرس ہائی اسکول سے پڑھائی کی اور کالج کی پڑھائی سانپڈا کالج آف کامرس اینڈ ٹکنالوجی سے کی۔ انکے والد کا نام سنجے اگروال اور والدہ کا نام روزی اگروال ہے، انکے بھائی پرنس اگروال ،کے ساتھ انکی اچھی باؤنڈنگ ہے۔

دیویا اگروال ایم ٹی وی ایس آف اسپیس سیزن 1 کی ونر بھی رہے چکی ہے۔

دیویا اگروال کے شو جیتنے کی معلومات گوہر خان نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے۔ بدھائی دیویا اگروال!

شمیتا شیٹی اور نشانت بھٹ بھی اچھے کھیلے، پرتیک سہجپال آپ کو بگ باس میں دیکھیں گے۔

دیویا اگروال نے صرف 25 لاکھ روپے جیتے ہیں بلکہ وہ بگ باس 15 میں بھی انٹری کرگئی ہے۔

 

چھ ہفتے تک چلے اس شو کے فائنل میں نشانت بھٹ ، دیویا اگروال ، راکیش باپٹ، شمیتا شیٹی اور پرتیک سہجپال کے درمیان مقابلہ تھا۔

نشانت بھٹ اور شیمتا شیٹی کے رہنے کی بات کہی جارہی ہے۔ بگ اس او ٹی ٹی کے گرانڈ فائنل کو کرن جوہر نے ہوسٹ کیا۔ فاتح کو 25 لاکھ روپے کی رقم ملے گی۔

انہوں نے اپنا ایکٹینگ ڈیبیو ویب سیریز راگنی ایم ایم ایس:ریٹرن کے سیزن 2 سے کیا۔ آلٹ بالاجی کی اس فلم میں سنی لیونی، ورون سود لیڈنگ رول میں تھے، یہ فلم ڈسمبر 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اسے سویاش ودھاوکر نے ڈائریکٹ کیا جبکہ ایکتا کپور اور شوبھا کپور نے پروڈیوس کیا تھا۔

دیویا کئی میوزک ویڈیو میں نظر آئی۔ انہوں نے روڈیز: ریئل ہیروس اور ایم ٹی وی ایس کوارانٹائن سمیت کئی ریالٹی شوز کی میزبانی کی۔

Tags: