Type to search

Uncategorized

خوبصورتی کے ساتھ اسٹائلش ہے متھن چکرورتی کی بیٹی

دیشانی اسٹائلش

وائرل ڈسک،15 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر متھن چکرورتی کی بیٹی دیشانی چکرورتی بھی اپنے خاندان کے باقی ارکان کی طرح ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتی ہے۔ دیشانی سوشل میڈیا پر اپنے اسٹائلش فوٹوز کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔ انکے انسٹاگرام پر 75ہزار سے زیادہ فالورس ہیں۔

 

بتادیں کہ دیشانی کی پیدائش 24 اکتوبر کو کولکتہ میں ہوئی۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ دیشانی چکرورتی ایکٹر متھن کی سگی بیٹی نہیں ہے۔ انہوں نے دیشانی کو گود لیا تھا۔

متھن چکرورتی اور یوگیتا بالی کی اکلوتی بیٹی دیشانی چکرورتی فلموں میں کام کرنے کے لیے سخت محنت بھی کررہی ہے۔

 

بتادیں کہ بالی ووڈ کے مشہور اسٹار کڈس جھانوی کپور، اننیا پانڈے، سارا علی خان بالی ووڈ کی دنیا میں اپنے قدم جما چکے ہیں۔  اور ایسے میں دیشانی بھی انڈسٹری میں انٹری کے لیے تیار ہے۔

دیشانی کی ان تصویروں کو دیکھ کر اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ کافی اسٹائلش بھی ہے۔ دیشانی اکثر اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ انہیں فلموں سے بے حد لگاؤ ہیں۔ اور وہ سلمان خان کی بہت بڑی فین ہیں۔

دیشانی کو لیکر میڈیا رپورٹس کی مانیں تو دیشانی نیویارک فلم اکیڈمی سے ایکٹینگ کا کورس کررہی ہے۔ اور وہ فلموں میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہے۔ وہ کئی شارٹ فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔ دیشانی شارٹ فلم انڈرپاس(2018) اور ہولی سموک (2017) میں بھی نظر آچکی ہے-
دیشانی سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہتی ہے اور اپنے ایونٹ کی تصویریں اور ویڈیو فینس کے درمیان شیئر کرتی ہیں۔

Tags:

You Might also Like