Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دی گیسٹ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی دشانی چکرورتی

دشانی چکرورتی دی گیسٹ

فلمی ڈسک، 15 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی اور یوگیتا بالی کی اکلوتی بیٹی دشانی چکرورتی ہالی ووڈ کی شارٹ فلم دی گیسٹ سے اپنی اداکاری کا آغاز کررہی ہیں-

 

دشانی چکرورتی کی ہالی ووڈ فلم دی گیسٹ نے کئی بین الاقوامی فلمی پروگراموں میں پذائری حاصل کی ہے دشانی نے فلم سازی کے کرتب سیکھنے کے لیے ایک طویل وقت لاس اینجلس میں گزارا ہے-

دشانی چکرورتی نے بطور اداکارہ اپنا کیریئر شروع کرنے سے پہلے ممبئی کے چیف گولڈ برگ اسٹوڈیوز اور پھر نیویارک فلم اکیڈمی میں اداکاری اور فلم سازی کی تربیت حاصل کی ہے-

 

انہیں دو اشتہاری فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع مل چکا ہے- دشانی چکرورتی نے کہا لاس اینجلس میں اپنے کیریئر کو شروع کرنے کے لیے غیر روایتی راستے کا انتخاب کرنا سب سے آسان سفر نہیں تھا-

 

لیکن مجھے ان کہانیوں اور کرداروں کے لیے اتنا جنون ہے کہ میں ہر اچھا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں- میں اپنے والد سے بہت کچھ سیکھ کر بڑی ہوئی ہوں اور مجھے امید ہے کہ اپنے کام کے ذریعہ اس کی عکاسی کرسکوں گی-

 

دشانی کی پیدائش 24 اکتوبر کو کولکتہ میں ہوئی۔ سوشل میڈیا پر بھی دیشانی کو بڑی تعداد میں فینس فالو کرتے ہیں۔ شاید اس لیے انکی تصویریں وائرل ہونے میں وقت نہیں لیتی ہے۔

دشانی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ورون دھون کی بہت بڑی فین ہے، دشانی کو سیلفی لینا کافی پسند ہے۔ لیکن دیشانی چکرورتی گلیمر دور رہتی ہے۔

 

آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ دشانی چکرورتی ایکٹر متھن کی سگی بیٹی نہیں ہے۔ انہوں نے دشانی کو گود لیا تھا۔
دشانی سوشل میڈیا پر بھلے ہی ایکٹیو ہے لیکن وہ لائم لائٹ سے دور رہی ہے-

 

دشانی شارٹ فلم انڈرپاس (2018) اور ہولی سموک (2017) میں بھی نظر آچکی ہے- اسکے علاوہ انہوں نے جیف گولڈ برگ اسٹوڈیو ، دبئی سے انہوں نے میتھڈ ایکٹنگ کا بھی کورس کیا ہے-

Tags:

You Might also Like