Type to search

ٹی وی اور فلم

دیشانی چکرورتی : بالی ووڈ حسینہ سے کم نہیں ہے متھن چکرورتی کی بیٹی

دیشانی چکرورتی

فلمی ڈسک،21مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور اسٹار کڈس جھانوی کپور، اننیا پانڈے، سارا علی خان بالی ووڈ کی دنیا میں اپنے قدم جما چکے ہیں۔ اسی درمیان ہم آپ کو بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کی بیٹی دیشانی چکرورتی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

دیشانی چکرورتی سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہے اور اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ دیشانی چکرورتی ایکٹر متھن کی سگی بیٹی نہیں ہے۔ انہوں نے دیشانی کو گود لیا تھا۔ فلمی خاندان سے جڑے ہونے کی وجہ سے دیشانی کو بچپن سے ہی ایکٹینگ کا شوق ہے۔دیشانی جلد ہی ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھ سکتی ہے۔ فی الحال دیشانی نیویارک فلم اکیڈمی سے ایکٹینگ کا کورس کررہی ہے۔

دیشانی شارٹ فلم انڈرپاس(2018) اور ہولی سموک (2017) میں بھی نظر آچکی ہے-

دیشانی کی پیدائش 24 اکتوبر کو کولکتہ میں ہوئی۔ سوشل میڈیا پر بھی دیشانی کو بڑی تعداد میں فینس فالو کرتے ہیں۔ شاید اس لیے انکی تصویریں وائرل ہونے میں وقت نہیں لیتی ہے۔ دیشانی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ورون دھون کی بہت بڑی فین ہے، دیشانی چکرورتی کو سیلفی لینا کافی پسند ہے۔

فوٹو:دیشانی کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like