Type to search

ٹی وی اور فلم

دیشا سالیان ،سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر کی موت

دیشا سالیان

فلمی ڈسک،9جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشانت سنگھ راجپوت ، منیجر دیشا سالیان نے خودکشی کرلی ہے۔ وہ پیر کی رات ممبئی کی ایک عمارت میں 14 ویں منزل پر موجود تھیں۔ دشا واقعہ سے ٹھیک پہلے مالڈ مغرب کے علاقے کی ایک بلڈنگ کی 14ویں منزل پر اپنے ہونے والے منگیتر کے ساتھ تھی۔ انہیں پاس ہی میں بوریولی کے ہاسپٹل میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

You are your own choices 🌸 #makewisechoices #hustle #workhard

A post shared by @ disha265 on

 

پولیس اس واقع کی تحقیقات کررہی ہے اور ابھی تک وہ کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے کہ آخری خودکشی کی وجہ کیا تھی۔ پولیس عینی شاہدین کے بیانات بھی درج کررہی ہے۔ پولیس نے دیشا کے والدین کے بیان ریکارڈ کرلیےہیں اور اس معاملے میں انکے منگیتر کے بیان بھی لیے جانے باقی ہے۔

بتادیں کہ دیشا نے پبلک ریلیشن مینجر کے طور پر اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اسکے بعد انہوں نے سیلبریٹی مینجر تک کا سفر طے کیا۔ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے علاوہ بھارتی سنگھ، ریا چکرورتی اور ورون شرما جیسے فنکاروں کی مینجر بھی رہ چکی ہے۔

 بالی ووڈ ایکٹر ورون شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی ہے۔ ورون شرما نے سیلبریٹی مینجر دیشا کے ساتھ اپنی فوٹو شیئر کی ہے اور انکے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ دیشا ممبئی کے مالڈ میں رہتی تھی۔ ورون شرما نے دیشا کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہے اور سوناکشی سنہا نے بھی اسے لیکر ردعمل دیا ہے۔

ورون شرما نے دیشا کے انتقال کی معلومات دیتے ہوئے لکھا، میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔ یہ سچ نہیں لگ رہا ہے۔ ڈھیر ساری یادیں، بہت ہی پیاری انسان اور اچھی دوست۔ آپ کے چہرے پر وہ مسکان ہمیشہ رہتی تھی اور روزآنہ پیش آنے والی مشکلات کو بہت ہی آسانی سے ڈیل کرتی تھی۔ تمہاری یاد آئے گی۔ آپ کے خاندان کے لیے دعائیں۔ مجھے اب بھی یقین نہیں ہورہا ہے، دیشا تم چلی گئی ہو۔ بہت جلدی چلی گئی ہو۔ ورون شرما کی اس پوسٹ پر سوناکشی سنہا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھگوان انکی روح کو سکون دے۔

اس پوسٹ پر مونی رائے اور ہما قریشی نے بھی کمنٹ کیے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ورون شرما کی ایک سال تک مینجر تھی۔