Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان کے ساتھ فلم رادھے میں نظر آئیں گی دیشا پٹانی

فلمی ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی سلمان خان کے ساتھ دوسری فلم کرنے جارہی ہے۔ بھارت کے بعد دیشا پٹانی سلمان خان کے ساتھ فلم ’رادھے‘ میں نظرآئیں گی۔ اور اسکی شوٹنگ کو زور شور کے ساتھ انجام بھی دیا جارہا ہے۔ دیشا پٹانی اور سلمان خان کی رادھے عید 2020 پر ریلیز ہوگی۔

دیشا پٹاني فلم ’رادھے‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت خوش ہیں۔ دیشا پٹانی نے کہا ’’سلمان سر بالی وڈ میں کئی سالوں سے بڑے اسٹار رہے ہیں ، میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ فلم ’بھارت‘ کے بعد میں ان کے ساتھ دوبارہ کام کروں گی۔ مجھےیہ جان کر بہت خوشی ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کروں گی ۔ جب فلم رادھے میں مجھے کام کرنے کا موقع ملا تو میں ساتویں آسمان پر تھی۔ مجھے یہ کہانی بہت پسند ہے اس کے علاوہ مجھے سر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کو موقع ملے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ میری محنت اور میری خوش قسمتی ہے۔

دیشا پٹانی کی آنے والی فلم ‘ملنگ’ ہے، جس میں وہ آدتیہ رائے کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔ موہت سوری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ملنگ’ 7 فروری کو ریلیز ہوگی۔ ‘ملنگ’ میں دیشا پٹانی اور آدتیہ رائے کی حیرت انگیز کیمسٹری دیکھ رہی ہے فلم کے گانوں کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Tags:

You Might also Like