Type to search

اسپورٹس

ہاکی: ایچ آئی میٹنگ میں ہندوستانی ٹیم کی اولمپک کی تیاری پر ہوئی بات چیت

نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) ہاکی انڈیا کی چہارشنبہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہوئی خصوصی میٹنگ میں ہندوستان کی خاتون اور مرد ٹیموں کی اولمپک کی تیاری کو لیکر بات چیت ہوئی ، ایچ آئی کی اس میٹنگ میں اسکے ایگزیکٹیو بورڈ اور ریاستی یونٹ کے رکن نے حصہ لیا اور کوویڈ 19 کے بعد ریاست اور قومی سطح پر کھیل کو دوبارہ شروع کرنے کو لیکر بھی بات چیت ہوئی، اس میٹنگ میں ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر نریندر بترا نے خصوصی مہمان کے طور پر حصہ لیا-

مہاراشٹر اور اتر پردیش اگلے سال بالترتیب 11 ویں ہاکی انڈیا سینئر قومی مرد اور خاتون چمپئن شپ کی میزبانی کریں گے ۔

ملک میں ہاکی کے انتظامی ادارے ہاکی انڈیا نے اپنی رکن یونٹوں کے ساتھ بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی کانگریس منعقد کی، جس میں قومی چیمپئن شپ کے میزبانوں کے بارے میں فیصلہ کیا۔ متعدد رکن یونٹس نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Tags:

You Might also Like