Type to search

ٹی وی اور فلم

ناگین 5 میں دیکھیں گی بگ باس 12 کی فاتح دیپیکا ککڑ

ٹی وی ڈسک،2جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایکتا کپور نے کچھ دن پہلے ہی اپنے آنے والے شو ناگین 5 کا اعلان کیا تھا۔ اسی کے ساتھ ایکتا کپور نے یہ بھی بتایا کہ چوتھے سیزن کو دھماکے دار طریقہ سے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کے ختم ہوتے ہی نیا شرما اور وجیندر کوموریا ناگین 4 کے کلائمکس کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں

 

۔ بات کی جائے ناگین 5 کی تو جب سے اسکا اعلان ہوا ہے تب سے ہر کوئی اسٹارکاسٹ کو جاننے کے لیے بے قرار ہے۔ گذشتہ اتوار کو ہی اس شو کا پہلا لک ہمارے ہاتھ لگا تھا۔ ناگین 5 کے پہلے لک کو دیکھنے کے بعد فینس اس سیزن کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے ہیں۔ ابھی تک میکرس نے اس شو کی اسٹار کاسٹ کو لیکر آفیشل اعلان تو نہیں کیا ہے۔ لیکن افواہیں اڑ رہی ہے کہ پانچویں سیزن میں بگ باس 12 کی فاتح دیپیکا ککڑ ناگین کے طور پر نظر آسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like