Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈمپل کپاڈیہ سے بھی خوبصورت تھی انکی بہن اداکارہ سمپل کپاڈیہ

سمپل کپاڈیہ

فلمی ڈسک، 19 (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ اپنے وقت میں ٹاپ اداکاراؤں میں گنی جاتی تھی، انکی پہلی ہی فلم بابی، سپر ہٹ رہی اور اس فلم سے راتوں رات وہ اسٹار بن گئی-

ڈمپل بعد میں ٹاپ ایکٹر راجیش کھنہ سے شادی کی، انکی دو بیٹیاں ہیں ٹوئنکل کھنہ اور رنکی کھنہ- ٹوئنکل کھنہ کے شوہر اکشے کمار ہیں-

بتادیں کہ ڈمپل کی چھوٹی بہن سمپل کھنہ کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں- ہم آپ کو بتادیں کہ انکی بہن سمپل کپاڈیہ بھی بے حد خوبصورت تھی-

 

سمپل کپاڈیہ نے 18 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں ن کئی فلموں میں کام کیا، اسکے بعد انہوں نے بطور کاسٹیوم ڈیزائنر کام کرنا شروع کیا-

حالانکہ کم عمر میں ہی وہ دنیا چھوڑ گئی، سمپل کپاڈیہ نے 51 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا-

اداکارہ سمپل کپاڈیہ کی پیدائش 15 اگسٹ 1958 کو ممبئی میں ہوئی، سمپل کے والدین بیٹی کپاڈیہ اور چننی بھائی کپاڈیہ ہیں، 18 سال کی عمر میں انہوں نے سال 1977 میں فلم انورودھ، سے اپنے بہنوئی راجیش کھنہ کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا-

اداکارہ سمپل کپاڈیہ شک، اور چکرویو، جیسی فلموں میں اداکار جیتندر کے ساتھ بھی کام کیا تھا، اسکے علاوہ سمپل نے لوٹ مار، زمانے کو دیکھنا ہے، جیون دھارا، دلہا بکتا ہے، جیسی فلموں میں معاون اداکارہ کا طور پر نظر آئی-

 

قریب دس سال فلموں میں انہوں نے کام کیا، بعد میں ایکٹینگ چھوڑ کر وہ ڈیزائنر بن گئیں۔

سمپل نے بہن ڈمپل کپاڈیہ کی فلم انصاف ، رودالی، روک سکو تو روک لو، شہید، جیسی کئی فلموں کے لیے کسٹیوم ڈیزائن کیا-

فلم رودالی کے لیے سمپل کو نیشنل ایوارڈ بھی ملا، فلموں کے علاوہ سمپل کپاڈیہ نے تبو، پرینکا چوپڑا، اور سری دیوی جیسی اداکاراؤں کے لیے بھی فلم میں کپڑے ڈیزائن کیے- وہ ٹاپ ڈیزائن بن چکی تھی، اسی درمیان انہیں کینسر ہوگیا اور 2009 میں وہ دنیا چھوڑ گئی-

سمپل نے راجندر سنگھ شیٹی سے شادی کی- سمپل کے بیٹے کرن کپاڈیہ ہے اور بڑے ہوکر وہ اپنی والدہ اور خالہ کی طرح ایکٹینگ میں قسمت آزما رہے ہیں، حال ہی میں اپنی والدہ کے برتھ ڈے کے موقع پر انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، کرن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سمپل کی ایک مونوکروم تصویر شیئر کی-

 

انہوں نے کیپشن میں لکھا، ہپی برتھ ڈے مام، اندر اور باہر سب سے خوبصورت انسان، آپ ابھی بھی مجھے متاثر کرتی ہیں اور مجھے بہتر بناتی ہے، لو یو-

بتا دیں کہ کرن کپاڈیہ نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا ہے، وہیں کچھ فلموں میں وہ بطور ایکٹر بھی نظر آئے- وہ لک بائی چانس، بلینک، درگامتی جیسی فلمیں شامل ہے-