Type to search

ٹی وی اور فلم

دلجیت دوسانجھ برتھ ڈے اسپیشل: پنجابی اور ہندی فلموں کے مشہور ایکٹر

دلجیت دوسانجھ

فلمی ڈسک، 6 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پنجاب کے ساتھ ہندی فلم انڈسٹری کے مقبول سنگر اور اداکار دلجیت دوسانجھ آج اپنی سالگرہ ہے ، اس سال دلجیت اپنی 37 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

دلجیت پنجابی انڈسٹری میں تو شروعات سے ہی اپنا جلوہ دیکھا رہے ہیں۔ اب دلجیت بالی ووڈ میں بھی اپنی ایکٹینگ دیکھا چکے ہیں۔ نہ صرف گانے بلکہ انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں اداکاری بھی کی ہے۔

دلجیت دوسانجھ کی پیدائش 6 جنوری 1984 کو سکھ گھرانے میں پنجاب کے جالندھر ڈسٹرکٹ میں ہوئی- وہ ایک گلوکار، نغمہ نگار، اداکار اور ٹی وی پریزنٹر ہے- وہ ہندی اور پنجابی فلموں میں کام کرتے ہیں-

ان کے والد بلبیر سنگھ ، پنجاب روڈ ویز کی سابقہ ملازم ہیں اور ان کی والدہ سکھویندر کور گھریلو خاتون ہے-
دلجیت کی دو بھائی بہن ہیں ایک بڑی بہن اور ایک چھوٹا بھائی ہے-

دلجیت دوسانجھ اپنے ابتدائی بچپن میں لدھیانہ منتقل ہوئے- جہاں وہ شروعاتی تعلیم اور ہائی اسکول کی پڑھائی سری گرو ہرکرشن پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی-

اسکول کی پڑھائی کے دوران انہوں نے مقامی گرودوار میں کرتن کے ذریعہ گلوکاری میں کیریئر کی شروعات کی-
دلجیت انڈین میوزک انڈسٹری کے مشہور فنکاروں میں سے ایک ہے- انہوں نے پنجابی کے کئی فلموں میں کام کے ذریعہ پہچان بنائی-

انہوں نے سال 2016 میں کرائم تھریلر ہندی فلم اڑتا پنجاب سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا- انہیں فلم فیئر کا بہترین میل ڈیبیو ایوارڈ ملا-

سال 2019 میں آئی اکشے کمار اور کرینہ کپور کی فلم گڈ نیوز میں دلجیت نے سپورٹنگ رول ادا کیا اور فلم فیئر کا بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ ملا-

سال 2020 میں انہیں پانچ بہترین ایکٹرس کا پی ٹی سی ایوارڈ ملا- دلجیت ریالٹی شو رائزسنگ اسٹار کے جج کی حیثیت سے نظر آئے-

سال 2011 میں پنجابی پولیٹیکل سسپینس تھریلر فلم دھرتی میں گانا “وارنٹ” گانے کے الفاظ تیج پال کے تھے- اس فلم میں سروین چاؤلہ، جمی شیرگل جیسے اسٹارس نے کام کیا تھا-

سال 2011 میں انہوں نے فلم “دی لائن آف پنجاب” میں کام کیا- اور یہ انکی ڈیبیو فلم تھی-
سال 2011 میں آئی پنجابی رومانٹک کامیڈی فلم “جہنے میرا دل لوٹیا” میں کام کیا- اس فلم کو مندیپ کمار نے ڈائریکٹ کیا تھا- اور فلم میں اہم رول میں دلجیت دوسنجھ، نیرو باجوا، گپی گریوال جیسے ایکٹرس تھے-

سال 2012 میں انہوں نے فلم “شادی لو اسٹوری” میں گانا “آجا بنگھڑا پا لیئے” اور “لالٹین نچ دی” جیسے گانوں کو گایا-
سال 2019 میں پنجابی رومانٹک کامیڈی فلم “شادا” میں کام کیا- اس فلم میں دلجیت نے فلم کے ٹائٹل گانے، ایکسپینسیو، مہندی، محفل، مور جیسے گانوں کو گایا- اس فلم کو جگدیپ سندھو نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں دلجیت اور نیرو باجوا اہم رول میں تھے-

دلجیت دوسانجھ نے کئی ہندی فلموں کے گانوں کو بھی گایا ہے- جن میں فلم تیرے نال لو ہوگیا میں گانا “پی پا پی پا ہوگیا” ، میرے ڈیڈ کی ماروتی میں گانا “میرے ڈیڈ کا ماروتی”، یملہ پگلہ دیوانہ 2 میں گانا “ایدان ہی ناچنا” سنگھ از بلنگ میں گانا “تھنگ تھنگ باجے”، اڑتا پنجاب میں گانا “اک کڑی”، پھلاری میں گانا “ناؤٹی بیلو” اور “دم دم”، نور فلم میں گانا “مو یور لک”، رابطہ فلم میں “سدا مو”، جب ہیری میٹ سیجل میں گانا “رولا” نمستے انگلینڈ فلم میں “پروپیر پٹولا”، گڈ نیوز میں “سودا کھرا کھرا” جیسے گانے گائے-

دلجیت دوسانجھ نے کئی پنجابی فلموں میں کام کیا جن میں دی لائن آف پنجاب، جہنے میرا دل لوٹیا، جٹ اینڈ جولیٹ، شادی لو اسٹوری، ڈسکو سنگھ، پنجاب 1984، سردار جی، سپر سنگھ، سجن سنگھ رنگروٹ، شادا جیسی فلمیں شامل ہے-

دلجیت دوسانجھ نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جن میں سال 2016 میں آئی فلم اڑتا پنجاب، سال 2017 میں آئی انوشکا شرما کی فلم پھلوری، سال 2018 میں آئی سوناکشی سنہا کی فلم ویلکم ٹو نیو یارک، سال 2018 میں ہاکی پر مبنی فلم سرما، سال 2019 میں آئی فلم ارجن پٹیالہ، سال 2019 میں آئی اکشے کمار اور کرینہ کپور کی گڈ نیوز، سال 2020 میں آئی سورج پے منگل بھاری، جیسی فلمیں شامل ہے-