Type to search

فیشن

دل بیچارا کی مشہور اداکارہ سنجنا سنگھی کا سوشل میڈیا پر گلیمرس لک

سنجنا سنگھی اسٹائل

فیشن ڈسک، 9 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بیچارا میں مرحوم ایکٹر سوشانت سنگھ کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سنجنا سنگھی اپنے فیشن اسٹائل کو لیکر کافی سرخیوں میں ہے۔

دل بیچارا فلم سے شناخت بنانے والی اداکارہ سنجنا سنگھی ان دنوں مالدیپ میں ہے، جہاں سے وہ اپنے فینس کے لیے مسلسلس تصویریں شیئر کرکے خوب سرخیاں بٹور رہی ہیں-

حال ہی میں انہوں نے اپنی تصویروں سے مالدیپ ساحل سمندر کا نائٹ ویو دیکھایا ہے- وہیں مسٹرڈ کلر کے آوٹ فٹ میں وہ کسی پری سے کم نہیں دیکھ رہی ہے-

 

سال 2011 میں راک اسٹار فلم میں منڈی کول کا کردار ادا کرچکی سنجنا کے مونوکنی فوٹوز نے سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوری تھی-

بتادیں کہ سنجنا 25 سال کی ہو ہوگئی ہے اور انہوں نے اپنے خاص دن کو اور بھی خاص طریقے سے منایا-

سال 2017 میں ہندی میڈیم میں کام کرچکی اداکارہ سنجنا نے سمندر کی لہروں کے درمیان برتھ ڈے کیک کاٹا- اداکارہ کا یہ انوکھا انداز فینس کو خاص پسند آیا-

 

راک اسٹار فلم سے ڈیبیو کرنے والی سنجنا کی طرف سے شیئر کی گئی نائٹ ویو کی تصویریں انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں-
تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسٹرڈ کلر کا ون پیس بیک لیس پہنی ہوئی ہیں- اس خوبصورت نظارے کو دیکھ کر مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی اداکارہ کی تعریف کر رہے ہیں۔

بتادیں کہ سنجنا سنگھی کی پیدائش 2 ستمبر 1996 کو دہلی میں ہوئی،انکے والدے سندیپ سنگھی ایک بزنسمین ہیں جبکہ والدہ شگون ایک گھریلو خاتون ہے- انکے بھائی کا نام سمیر ہے-

 

سنجنا سنگھی نے دہلی کے ماڈرن اسکول سے تعلیم حاصل کی، اور دہلی کے لیڈی شری رام کالج سے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن میں گریجویشن کیا-

سنجنا سنگھی نے تنشق، کیڈبری، ایئرسیل، کوکا کولا ، اور ڈابر جیسی کمپنیوں کے اشتہارات کیے-

سنجنا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو دل بیچارا فلم میں انکے شاندار اداکاری کی سبھی نے تعریف کی-

لیکن یہ فلم انکی ڈیبیو فلم نہیں ہے، اس سے پہلے وہ رنبیر کپور اور نرگس فخری کی فلم راک اسٹار میں بھی نظر ائی تھی-

اسکے علاوہ وہ بار بار دیکھو، میں بھی سائیڈ رول میں نظر آئی تھی- اداکارہ کے آنے والے پروجیکٹ کی بات کریں تو ان دنوں “اوم : دی بیٹل ویتھین” کو لیکر لائم لائٹ میں ہے- فلم میں وہ آدتیہ رائے کپور کے ساتھ نظر آسکتی ہے-

بتادیں کہ سنجنا نے سال 2011 میں میوزیکل رومانٹک ڈرامہ فلم راک اسٹار میں کام کیا، اور سال 2017 میں ہندی میڈیم اور فقرے ریٹرن میں نظر آئی،

سال 2020 میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم دل بیچارا میں نظر آئی- اسکے علاوہ وہ سال 2021 میں گرو رندھوا کے میوزک ویڈیو مہندی والے ہاتھ ، میں بھی کام کیا،

Tags:

You Might also Like