Type to search

ٹی وی اور فلم

میں نے زندگی میں کبھی ڈرگس نہیں لیا : دیا مرزا

دیا مرزا ڈرگس

فلمی ڈسک،23 ستمبر (ذرائع) ڈرگس کیس میں نام آنے پر اداکارہ دیا مرزا نے صفائی دی ہے۔ انہوں نے ایک کے بعد ایک تین ٹیوٹ کیے۔ انہوں نے کہ میں نے زندگی میں کبھی ڈرگس نہیں لیا ہے۔ جو بھی خبریں چل رہی ہے پوری طرح سے جھوٹی ہے۔ اسکی بنیاد پر میری شبیہہ خراب کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ میں قانونی لڑائی لڑوں گی۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیا مرزا نے ان الزامات کا سخت مخالفت کی کہ انہوں نے کبھی ڈرگس کو خریدا یا اسکا استعمال نہیں کیا۔ دیا نے اس مسئلہ پر منگل کی شام کو تین ٹیوٹ کیے جس میں اس بارے میں کی گئی اوچھی رپورٹنگ کی سخت تنقید کی جو انکے کیریئر کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ دیا نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا، میں نے کبھی نارکوٹکس یا ممنوعہ مادہ کا پوری زندگی میں کسی بھی طرح سے استعمال نہیں کیا ہے۔

اس طرح کی من گھڑت رپورٹنگ کا میری شبیہ پر سیدھا اثر پڑ رہا ہے میرے کیریئر کو نقصان پہنچا رہا ہے جسے میں نے کئی سالوں کی سخت محنت سے بنایا تھا۔ غور طلب ہے کہ سوشانت سنگھ کی موت کی ڈرگس اینگل کو لیکر ہورہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانچ کے بڑھتے جارہے دائرے کے درمیان دیا مرزا کے یہ ٹیوٹ آئے ہیں۔

دیا مرزا نے کہا میں اس خبر کو جھوٹا، بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پختگی اور وضاحت سے اس سے انکار کرتی ہوں۔ انہوں نے لکھا، ایسی اوچھی رپورٹنگ کا میرے وقار پر سیدھا اثر ہوا ہے۔ اور وہ داغدار ہوئی ہے میرے کیریئر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

دیا مرزا نے کہا، میں غلط ، بے بنیاد ارادے سے بنائی گئی اس خبر کی سخت نقیقد کرتی ہوں۔ ملک کے قانون پر عمل کرنے والے شہری کے طور میں دستیاب تمام قانونی اقدامات پر غور کررہی ہوں۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے اس مشکل وقت میں اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کا شکریہ کہا۔

Tags:

You Might also Like