Type to search

ٹی وی اور فلم

مادھون اور دیا مرزا کی فلم رہنا ہے تیرے دل میں ، کے سیکوئل کی تیاری؟

فلمی ڈسک،23مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا بحران میں انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے ذریعہ بالی ووڈ ایکٹر مادھون نے فینس کو ایک خوشخبری دی ہے۔ مادھون نے اپنے فینس کو بتایا کہ وہ فلم رہنا ہے تیرے دل میں سیکوئل پلان کررہے ہیں۔ اس لائیو چیٹ میں انکے ساتھ اس فلم کی کو۔ اسٹار دیا مرزا بھی شامل تھی۔

فلم کے سیکوئل کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیا نے کہا کہ وہ اور مادھون پوری کوشش میں ہے کہ اس فلم کا سیکوئل آئے۔ دونوں نے اس بات کو کہا کہ وہ رینا اور میڈی کے پیار کی معصومیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اور اچھی سیکوئل کے لیے کہانی تلاش کررہے ہیں۔ اس خبر سے فینس کافی پرجوش ہیں۔

دیا مرزا نے اس چیٹ کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے اور لاکھوں یوزرس اب تک اسے دیکھ چکے ہیں۔ فینس کو اب بے صبری سے اس فلم کا انتظار ہے۔ 19سال پہلے ریلیز ہوئی یہ فلم آج بھی نوجوانوں کے دل کو چھوتی ہے۔ اس فلم میں پریم کی سچائی، گہرائی اور معصومیت کی ایک ایسی داستاں تھی جو ہر پیار کرنے والا چاہتا ہے۔

رہنا ہے تیرے دل میں، دیا مرزا اور آر مادھون دونوں کی ہی ڈیبیو فلم تھی۔ اس پہلی ہی فلم کو ناظرین کو اتنا پیار ملا کہ دونوں چھا گئے۔ اس جوڑی کو آج بھی لوگ اتنا ہی پیار کرتے ہیں تو جتنا کہ تب، مادھون نے بھی اس بات کو قبول کیا کہ انکی اور دیا کی جوڑی کو پردے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like