Type to search

وائرل

سنگر دھوانی بھانوشالی نے ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر درج کی موجودگی

سنگر دھوانی بھانوشالی

وائرل ڈسک، 19 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوجوان پاپ سنگر دھوانی بھانوشالی نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں فینس کے دلوں پر راج کرتی ہے-

اب دھوانی بھانوشالی نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے- وہ حال ہی میں ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر اپنی موجودگی درج کرانے میں کامیاب ہوئی-

سپوٹیفائی کے مساوی مہم ، جس میں دنیا بھر کی خاتون فنکاروں کے ساتھ دھوانی بھانوشالی بھی شامل ہے-
ساتھ ہی بھانوشالی کو آرٹسٹ آف دی منتھ ، کے طور پر منتخب کیا گیا اور اب وہ آئی کونیک لینڈمارک پر انڈیا کی نمائندگی کررہی ہے-

 

بتادیں کہ دھونی بھانوشالی اپنے ریکارڈ بریکینگ کام کے لیے خوب سرخیاں بٹورتی آرہی ہے- دی کراس روڈس آف دی ورلڈ کے طور پر نیویارک کا ٹائمز اسکوائر دنیا کے سب سے بڑے کمرشل انٹرسیکشن اور ٹورسٹ اٹرایکشن میں سے ایک ہے- یہی نہیں یہ وہ ریزرو اسپاٹ ہے، جہاں دنیا کی سب سے مقبول چیزیں کو پروجیکٹ کیا جاتا ہے-

دھوانی بھانوشالی کے آخری ریلیز سنگل ڈائنامائٹ کو خوب کامیابی ملی، اسکے ساتھ ہی انکے پاس چارٹ بسٹر گانوں کی فہرست میں واسطے، جیسے ہٹ گانے شامل ہے-

اس میوزک ویڈیو نے 1 بلین ویوز کا ہندسہ پار کیا تھا اور گلوبل لیول پر ٹاپ 10 سب سے زیادہ لائیکس میوزک ویڈیوز کی فہرست میں جگہ بنائی تھی-

 

یوٹیوب ریوائنڈ 2019 میں سنگر دھوانی بھانوشالی کو واحد انڈین آرٹسٹ کے طور پر فیچر کیا گیا، جنہوں نے دلبر، لیجا رے، اشارے تیرے، کینڈی، میرا یار، اور مہندی جیسے گانے دیئے-

 

سنگر دھوانی کی پیدائش 22 مارچ 1998 کو ممبئی میں ہوئی، اور انکی ایک چھوٹی بہن ہے جسکا نام دیا بھانوشالی ہے دھوانی نے نیہا ککڑ کے ساتھ دلبر اور گرو رنگھوا کے ساتھ گانا گایا، فلم ویلکم ٹو نیویارک میں انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا گایا، جو بالی ووڈ کے ٹاپ ٹین میں داخل ہوا،

 

بتادیں کہ دھوانی ٹی-سیریز کے پریسڈینٹ ونود بھانوشالی کی بیٹی ہے-

انہوں نے 2018 کا ہٹ گانا ، “دلبر” فلم ستے مے وجیتے سے ریکارڈ کیا- انہوں نے اپنے میوزکیریئر کی شروعات ویلکم ٹو نیویارک کے گانے اشتہار سے کیا تھا-