Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اسٹار دھیرج دھوپر کی اہلیہ وینی اروڑا کا بولڈ لک

وینی اروڑا

ٹی وی ڈسک،17 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی ایکٹر دھیرج دھوپر ان دنوں اپنی اہلیہ وینی اروڑا کے ساتھ مالدیپ میں ہے۔ دھیرج اور وینی لگاتار اپنے چھٹیوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے جارہے ہیں۔

دھیرج دھوپر نے کام سے فرصت ملتے ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ کوالٹی ٹائم گذارنے کے لیے مالدیپ پہنچے۔ انکی اہلیہ وینی اروڑا نے ہاٹ انداز میں مالدیپ کے سمندر کے کنارے تصویری کھنچوائی۔

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق وینی اروڑا کی پیدائش 19 جون 1991 کو ہوئی۔ انہوں نے گیان کیندر شکول ٹولی اسکول، سیون، بہار سے اسکول کی تعلیم حاصل کی اور کالج کی پڑھائی ممبئی کے میٹھی بائی کالج سے کی۔

 

وینی اروڑا ایک ٹیلی ویژن اداکارہ ہے۔ انہوں نے اپنا ایکٹینگ کیریئر کی شروعات سال 2007 میں اسٹارپلس پر نشر ہوئے سیریل کستوری سے کیا۔
اسکے بعد وہ سال 2008 میں کچھ اس طرح، اور آٹھواں وچن میں کام کیا۔

انہیں آخری بار کلرس ٹی وی کے شو لاڈو۔ویر پور کی مردانی، میں جوہی سیٹھ کے کردار میں دیکھا گیا۔
وینی اروڑا نے ایکٹر دھیرج دھوپر سے 16 نومبر 2016 میں دہلی میں شادی کی۔ انکی پہلی ملاقات سال 2009 میں کلرس ٹی وی شو مات پیتا کے چرنوں میں سورگ، کے سیٹ پر ہوئی۔

وینی اروڑہ نے بہت کم عمر میں ہی کام کرنا شروع کیا۔ وینی پہلی مرتبہ سولہ سال کی عمر میں ٹی وی پر نظر آئی۔
انہوں نے اسٹار پلس، سونی ٹی وی، کلرس ٹی وی اور لائف اوکے پر نشر ہوئے کئی سیریلس میں قابل ذکر رول ادا کیے۔

انہوں نے سال 2016 میں آئی فلم دھنک میں آشا کا کردار نبھایا اور اس فلم کو بہترین چائلڈرن فلم کا 64واں نیشنل فلم ایوارڈ ملا تھا۔

سال 2020 میں ویڈیو اسٹریمنگ ایپ ایم ایس پلیئر پر آئی ویب سیریز پتی پتنی اور وہ، میں انہوں نے سربھی کا رول ادا کیا۔

انہوں نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں کستوری، کچھ اس طرح، آٹھواں وچن، مات پیتا کے چرنوں میں سورگ، شبھ ویواہ، فیئر فائلس، دو دل ایک جان، سرسوتی چندرا، ہم ہیں نہ، کوڈ ریڈ، اتنا کرو نہ مجھے پیار، اڑان، لاڈو۔ویرپور کی مردانی،اور لال عشق جیسے سیریل شامل ہیں۔

دھیرج دھوپر ایک اداکار اور ماڈل ہے، انہیں ٹی وی سیریل کنڈلی بھاگیہ اور سسرال سمر کا، کے لیے جانا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق دھیرج کی پیدائش 20 ڈسمبر 1984 کو ہوئی۔ اور انہوں نے ٹی وی اداکارہ وینی اروڑا سے شادی کی۔

دھیرج نے اپنے کیریئر کی شروعات میں سو سے زیادہ کمرشل اشتہارات اور برانڈ کے لیے کام کیا جن میں ماروتی سوزوکی، پارکر، ڈابر ہنی، سیمسنگ گیلکسی، ویڈیو کون موبائل جیسے برانڈز شامل ہے۔