Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ میگا اسٹار دھنوش کو لیکر بڑی خبر، اب اس ایکشن تھریلر میں دیکھیں گے

فلمی ڈسک،5فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کے میگا اسٹار دھنوش کے پاس ان دنوں فلموں کی لمبی لائن ہے۔ ساؤتھ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کےبھی چہتے ہیں۔ایسے میں اس وقت وہ دونوں انڈسٹری کی فلمیں سائن کرچکےہیں۔ کل ملا کر دھنوش کافی مصروف ہے۔ ساؤتھ میں ’مرلی‘ پہلے سے کررہے ہیں۔  اسکے علاوہ بالی ووڈ میں آنند ایل رائے کی فلم اترنگی رے‘ بھی انکے پاس ہے۔ اب خبر یہ آرہی ہے کہ دھنوش نے ایک اور بڑی فلم سائن کرلی ہے۔

دھنوش نے جو فلم سائن کی ہے وہ ایکشن تھریلر ہے اور مئی کے مہینے سے اسکی شوٹنگ شروع ہوگی۔ پروڈیوسر ارجن تیاگراج نے بتایا ، ہم دھنوش کے ساتھ ایک الگ فلم کررہے ہیں۔ اسکا ڈائریکشن رام کمار نے کیا ہے۔ پر وہ بڑی فلم ہے۔ اسکے پوسٹ پروڈکشن میں کافی ٹائم لگنا ہے۔ ایسے میں ہم نے دھنوش کے ساتھ اب ایک نئی فلم شروع کردی ہے۔ اور اس طرح سے یہ فلم اب فلور پر ہے۔ اسکے لیے ہم مئی کے مہینے سے شوٹنگ کرنے جارہے ہیں۔

ارجن کہتے ہیں، کارتیک کے ساتھ ہم کچھ مہینے سے بات چیت میں ہے۔ اب کارتیک ہمارے ساتھ ہے اسکی ہمیں خوشی ہے۔ اس سے بڑی خوشی یہ ہے کہ دھنوش بھی اسکے لیے اب تیار ہوگئے ہیں۔ یہ ایکشن تھریلر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ناظرین کو یہ فلم بے حد پسند ائے گی۔

اس سے پہلے دھنوش کے فلمی کیریئر کو لیکر ایک اور بڑی خبر سامنے آئی تھی۔ دھنوش کی سپر ہٹ فلم نیتریکن کی ریمیک میں کام کرنے جارہے ہیں۔ وہ اس فلم میں اہم رول میں ہونگے۔ اداکارہ کیرتی سریش بھی اس فلم میں اہم رول میں ہے۔ یہ فلم ساؤتھ کے ایکشن سپر اسٹار رجنی کانت کی کلاسیکل ہٹ مانی جاتی ہے۔

اس فلم میں رجنی کانت نے دوہرے رول نبھائے تھے۔ انہوں نے والد اور بیٹے دونوں کے رول نبھائے تھے۔ ماناجارہا ہے کہ دھنوش بھی ریمیک میں دونوں رول نبھائیں گے۔ حالانکہ دھنوش کی طرف سے آفیشل طور پر اس بارے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ پر ، ساؤتھ میں فلمی حلقے میں یہ بحث زوروں پر ہے کہ اس فلم کا وہ حصہ ہوگا۔ دھنوش اس سے پہلے رجنی کانت کی فلم مپپلّی کے لیے بھی ریمیک کا حصہ تھے۔ بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ بھی اس فلم میں اہم کردار میں تھی۔

Tags:

You Might also Like