Type to search

ٹی وی اور فلم

دیوولینا بھٹاچارجی نے مانگی تھی اتنی رقم ، نہیں ملنے پر بگ باس چھوڑا

دیوولینا بھٹاچارجی

ممبئی،27اگسٹ(اردوپوسٹ) ٹی وی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی کے بگ باگ 13میں آنے کی خبریں کافی وقت سے ہے۔ ابھی اداکارہ کے شرکت پر کچھ بھی کنفرم نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن اب بحث ہے کہ دیوولینا نے آخری وقت میں سلمان خان کے شو کا حصہ بننے سے منع کردیا ہے۔

آئی بی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دیوولینا نے کم پیسے آفر کیے جانے کے بعد شو میں نہیں آنے کا فیصلہ لیا۔ دیوولینا نے بگ باس میں آنے کے لیے ہر ہفتے کے 80 ہزار سے زیادہ مانگے تھے۔ لیکن میکرس نے دیوولینا کی اس مانگ کو پورا نہیں کیا۔

خبر کے مطابق اداکارہ کو 80 ہزار کے بدلے 30 ہزار آفر کیے گئے تھے۔ اس سے ناراض ہوکر دیوولینا نے شو سے ہاتھ پچھے کھینچ لیے۔ اب اس خبر میں کتنی سچائی ہے یہ تو شو کے آن ایئر ہونے کے بعد ہی معلوم پڑے گی۔

بگ باس میں دوولینا کو لینے کی کوشش پچھلے سال بھی کی گئی تھی۔ دیوولینا بھٹاچارجی ٹی وی کے مشہور شو ساتھ نبھانا ساتھیا‘ کے بعد سے کسی بڑے شو کا حصہ نہیں بنی ہے۔ اس لیے بھی دیوولینا کے بگ باس 13 میں آنے کی خبریں نے زور پکڑا۔

دیوولینا بھٹاچارجی ہی نہیں اور مشہور شخصیات کے کم اماؤنٹ دیے جانے کی وجہ سے شو چھوڑنے کی خبریں ہیں۔ ان میں چنکی پانڈے، راجپال یادو، زرین خان، وغیر ہ کے نام میڈیا رپورٹ میں لیے گیے ہے۔

چنکی پانڈے، راجپال یادو اور زرین نے ایک ہفتے کے لیے 1 لاکھ مانگے تھے۔ لیکن میکرس 50 ہزار سے آگے نہیں بڑھے۔ جسکے بعد ان ستاروں نے بھی دیوولینا کی طرح سلمان کے شو کو الوداع کہہ دیا۔

Tags:

You Might also Like