Type to search

تلنگانہ

اسمبلی حلقے نامپلی میں ترقیاتی کام، جعفر حسین معراج سے اظہار تشکر

حیدرآباد،5فروری(راست) مجلس کے رکن اسمبلی نامپلی جناب جعفر حسین معراج نے کہا کہ مجلس کے منتخبہ عوامی نمائندے عوامی خدمات کا اپنی نوعیت کا ریکارڈ رکھتے ہیں- انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے نمائندے منتخب ہونے کے بعد عوامی خدمات کے بجائے اپنی شخصی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں- ان خیالات کا اظہار آصف نگر میں واقع ہڈا کالونی میں ایک اجتماع سے مخاطب تھے-

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجسلی اراکین اسمبلی نا صرف شب و روز عوامی خدمات میں مصروف رہتے ہیں- بلکہ ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ بھی جماعت کی اراکین نے ثابت کردیا- رکن اسمبلی نے اس موقع پر اس کالونی کہ رائے دہندوں کو یہ تیقن دیا کہ مزید اس مقام کو ترقی سے ہمکنار کیا جائے گا-

جناب ایوب خان اردو جہد کار اور صحافی نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ آصف نگر ترقیاتی حلقوں میں شمار کیا جاتا ہے- مستقبل میں شہر کا رول ماڈل کہلایا جائے گا- جناب جعفر حسین معراج نے اپنے حلقے کو تیز رفتار ترقی کی طرف گامزن کرنے کی کوئی کثر نہیں چھوڑی- اس موقع پر آصفر نگر کے کارپوریٹر خواجہ معین الدین، مسز رجنی، محمد بھائی، محمد پاشاہ، مسعود الرحمن، راجکمار ، کرن اور دیگر موجود تھے- اہلیان کالونی کی طرف سے جناب جعفر حسین معراج کی گلپوشی کی-