Type to search

Uncategorized

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور نے کیا خلاصہ، 15 سال کی عمر میں ہوا تھی عصمت ریزی

فلمی ڈسک،26ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور نے اپنی زندگی کے بارے میں ایسا خلاصہ کیا ہے کہ جس نے انکے فینس کو حیران کردیا ہے- اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈیمی نے بتایا کہ جب وہ 15 سال کی تھی تبھی انکی عصمت ریزی ہوئی اور اسکے لیے انہیں اپنی ماں کو ذمہ دار ٹہرایا ، جنہوں نے اسکے لیے 500 ڈالر بھی لیے تھے-

65 سالہ اداکارہ ڈیمی مور ایک ٹی وی شو میں اپنی سوانح عمری ” انسائیڈ آوٹ” کے پروموشن کے لیے پہنچی تھی، اس موقع پر امریکن ٹیلی ویژن جنرلسٹ ڈیان ساویر نے اپنے شو “گڈ مارننگ امریکہ” کو دیئے اپنے انٹرویو میں اپنے اس کتاب میں لکھی باتوں پر بات چیت کرتے ہوئے اپنے نوجوانی کے وقت کی کچھ افسوسناک یادیں شیئر کی- اس دوران اداکارہ کافی جذباتی ہوگئی- انہوں نے اس انٹرویو میں بتایا کہ وہ صرف 15 سال کی تھی ، جب ایک شخص نے انکی  عصمت ریزی کی  اور اسکے بدلے میں انکی شرابی ماں نے اس سے 500 ڈالر (قریب 35000 ہزار روپے) لیے تھے-

 

 

View this post on Instagram

 

. . #demimoore

A post shared by Demi Moore 🔘 (@demimooreofficial) on

ہوسٹ سے ہوئی بات چیت میں اداکارہ نے اپنے اس برے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انکی ماں انہیں بار لیکر جاتی، تاکہ مرد انہیں نوٹس کریں، وہ تب 15 سال کی تھی، جب ایک رات وہ گھر واپس ہوئی اور انکے گھر میں ایک بزرگ آدمی تھا، جنہیں وہ جانتی تھی، انہوں نے بتایا کہ اس شخص کے پاس انکے گھر کی چابی بھی تھی، انہوں نے بتایا کہ اس شخص نے  ڈیمی سے بعد میں یہ بھی پوچا کہ انکی ماں نے اسکے لیے 500 ڈالر لیے، یہ جان کر انہیں کیسا لگا؟ حالانکہ ہوسٹ نے ان سے پوچھا کہ کیا انہیں ایسا لگتا ہے کہ انکی ماں انہیں فروخت کیا تھا؟ اس پر ڈیمی نے کہا، دل کی گہرائی سے سوچتی ہوں تو ایسا نہیں لگتا ہے-

Tags: