Type to search

وائرل

ڈیمی لوواٹو نے پوسٹ کی بولڈ تصویر، دیا باڈی پازیٹیویٹی پیغام

ڈیمی لوواٹو

وائرل ڈسک، 29 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور امریکی سنگر اور اداکارہ ڈیمی لوواٹو اپنی اداکاری کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے فینس کے دلوں میں چھائی رہتی ہے- ڈیمی لوواٹو کی ہر پوسٹ وائرل ہوتی ہے-ڈیمی لوواٹو کو ایک پاپ ، پاپ راک ، اور آر اینڈ بی سنگر مانا جاتا ہے-

ڈیمی اپنے جدوجہد کے دنوں کو لیکر ہمیشہ سے کہتی رہی ہے، فالوورس کو دیئے حالیہ پیغام میں انہوں نے حالات کے آگے جھکنے کے بجائے انکا مقابلہ کرنے کی بات کہی ہے-

اس درمیان انسٹاگرام پر ڈیمی لوواٹو نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو جسم کی پازیٹیویٹی کے بارے میں پیغام دے رہی ہے- سوئم سوٹ کی اس تصویر میں تھائی پر گولڈ گلٹر لوگوں کو پسند آرہا ہے-

ڈیمی کی پیدائش 20 اگست 1992 کو یونائیٹیڈ اسٹیٹ ، نیو میکسیکو میں انجینئر اور موسیقار پیٹرک مارٹن لوواٹو اور سابق ڈلاس کاؤبوائز چیرلیڈر ڈیانا ڈی لا گزا کے گھر ہوئی-

ڈیمی لوواٹو کی پرورش ٹیکساس کے ڈلاس میں ہوئی۔ انہوں نے سات سال کی عمر میں پیانو بجانا شروع کیا- اور ڈانسنگ اور ایکٹینگ کلاسیس شروع کی- سال 2002 میں ڈیمی نے ٹیلی ویژن سیریز بارنی اینڈ فرینڈس میں انجیلا کا رول پلے کیا- اور ایکٹینگ میں کیریئر کی شروعات کی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Demi Lovato (@ddlovato)

سال 2020 کے دوران سنگر ڈیمی اپنے ہیئر کٹ کو لیکر بھی سرخیوں میں رہی ہے-

سنگر ڈیمی اداکار میکس ایہرچ کے ساتھ خفیہ تعلقات کو لیکر بھی بحث میں رہ چکی ہے- اسکے بعد انہوں نے اپنے سنگل ہونے کا بھی اشارہ سوشل میڈیا پر دیا تھا-

ڈیمی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں کئی فوٹو لگائے ہیں- ڈیمی پوسٹ میں آگے لکھتی ہے کہ وہ باڈی کے اسٹرچ مارک پر شرمندہ ہونے کے بجائے جشن منانا چاہتی تھی-

مشہور سنگر ڈیمی نے اپنی اس پوسٹ میں اپنے فوڈی ہونے کی اطلاع دی ہے- انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ پسندیدہ چیزوں سے پیار نہیں چھوڑ پاتے ہیں-

ایک ہی لوکیشن کی کئی تصویریں پوسٹ کرنے کے دوران ڈیمی نے اس سال 2020 کے تجربے کو سمٹنے کی کوشش کی ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے سال ڈیمی کا اسنیپ چیٹ ہیک ہونے کی وجہ سے انکی نیوڈ فوٹو لیک ہوگئی تھی-

ڈیمی لوواٹو نے کئی ایوارڈز جیتے ہیں- جیسے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈس ایوارڈ، ایلما ایوارڈ، پانچ پیپلز چوائس ایوارڈ، ایک بل بورڈ ویمن ان میوزک ایوارڈز، گنیز ورلڈ اور چودہ ٹین چوائس ایوارڈ شامل ہے- ڈیمی نے ایک گریمی ایوارڈ نامزدگی، جیسے کئی ایوارڈ حاصل کیے-