Type to search

اسپورٹس

دہلی پولیس کی فین ہوئی ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا

اسپورٹس ڈسک،29مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دولت مشترکہ کھیلوں کی طلائی تمغہ جیتنے والی منیکا بترا نے دہلی پولیس کی تعریف کی ہے، مینکا نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں دہلی پولیس قابل تحسین کام کررہی ہے۔ مینکا نے ٹیوٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ جس میں دہلی پولیس کی تعریف کے قصیدے پڑھے۔ مینکا نے کہا، اس مشکل وقت میں میں نے دہلی پولیس کے اسٹاف کے کئی سارے فوٹو اور ویڈیو دیکھے ہیں جس میں وہ قابل تحسین کام کررہے ہیں۔ چاہے وہ لاک ڈاؤن کو بنائے رکھنے کا کام ہو یا پھر ضرورت مند لوگوں کو کھانا مہیا کرانے کا کام ہو۔


آئی ٹی اٹی ایف بریک تھرو ٹیبل ٹینس اسٹار ایوارڈ پانے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بنی مینکا نے آگے کہا، ایسے میں جب ہمارے پاس رہنے کو اپنی لگژری گھر ہے تو دہلی پولیس معمولی کام کررہی ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں میں محفوظ رہ سکے اور ضروری سامان کی خریداری کرتے وقت معاشری دوری بنی رہے تاکہ غریب اور ضرورت مند لوگوں کو کھانا مل سکے۔ ارجن ایوارڈ یافتہ مینکا نے کہا کہ انہیں دہلی پولیس کے کام پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا، آپ کے کاوشوں پر ہم سب کو فخر ہے۔ میں آپ سب سے صرف اتنا ہی درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ اپنے کام کو کرتے وقت محفوظ رہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 900 سے ذیادہ کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ 20 لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے۔ لوگ گھر سے باہر نہ نکلے اسکے لیے پولیس اور فوج کام کررہی ہے۔

فوٹو: آئی اے این ایس ۔

Tags: