Type to search

قومی

ایک ہفتہ کے لیے سیل ہونگی دہلی کی سرحدیں: کیجروال

 سلون کے علاوہ تمام دکانیں کھولنے کی اجازت


دہلی،1جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے پیر کو ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال کو لیکر پریس کانفرنس کی- وزیراعلی نے کہا کہ دہلی کے بارڈر ایک ہفتے کے لیے سیل ہونگے- حالانکہ اس دوران صرف پاس کے ذریعہ ضروری خدمات سے جڑی لوگ نقل و حرکت کرسکیں گے- یعنی ضروری خدمات کو اس سے باہر رکھا گیا ہے-

وزیراعلی نے کہا کہ ریاست کے شہریوں سے تجاویز لینے کے بعد ہم ایک ہفتہ میں دہلی کی سرحدیں کھولنے پر فیصلہ لیں گے-

سی ایم نے بتیا کہ دہلی میں دارالحکومت میں حجاموں کی دکانوں (سلون) کو کھولنے کے لئے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ اسپا پر پابندی برقرار رہے گی۔

کجریوال نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے سلون کی دکانوں کوکھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسپا کو فی الحال نہیں کھولاجائے گا۔ پہلے آٹو پر سواریوں کی محدود تعداد کو اجازت دی گئی تھی لیکن اب یہ پابندی بھی ہٹا لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فور وہیلر اور ٹو وہیلر پر بھی سواریوں کی حد کو ختم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سارے بازار کھلیں گے جبکہ پہلے طاق و جفت (آد ایون) کے تحت کھولنے کی اجازت تھی۔ مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق رات نو بجے سے صبح پانچ بجے تک ضروری سروس والوں کے علاوہ کرفیو لگا رہے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے دہلی کی سرحد کو کھولنے کے لئے یہاں کے لوگوں سے تجاویزطلب کئے گئےہیں۔