Type to search

قومی

امیت شاہ کے اجلاس میں سی اے اے کی مخالفت کررہے نوجوان کی پٹائی

دہلی،26جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اتوار کو دہلی کے بابرپور میں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کی انتخابی اجلاس میں شہرتی ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت کرنے کی کوشش کررہے ایک نوجوان کی لوگوں نے پٹائی کردی۔

شاہ بابرپور علاقے میں ایک اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔ اسی دوران ایک سی اے اے کو واپس لینے کی مانگ کرنے لگا آپس پاس موجود لوگوں نے اسے پکڑ کر پیٹنے شروع کردیا۔ اس درمیان امیت شاہ نے سیکیورٹی کو اس نوجوان کو صحیح سلامت وہاں سے لے جانے کے احکام دیئے۔ وزیرداخلہ نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

اس درمیان شاہ نے سی اے اے کو لیکر اپوزیشن نے خوب تنقید کی۔ شاہ نے کانگریس پارٹی کے رخ کی شدید تنقید کی۔ دہلی میں 8 فروری کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور بی جے پی سی اے اے کو بڑا انتخابی مسئلہ بنانے میں مصروف ہے۔ اپنے انتخابی مہم کے دوران شاہ نے کہا، ای وی ایم کا بٹن اتنے غصے کے ساتھ دبانا کہ بٹن یہاں بابرپور میں دبے اور کرنٹ شاہین باغ کے اندر لگے۔

شاہ نے سی اے اے پر کانگریس پارٹی کے رخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، راہل بابا اور کیجروال اینڈ کمپنی مودی جی کی طرف سے لائے گئے سی سی اے کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں دہلی میں دنگے بھڑکانے اور لوگوں کو بس جلانے کے لیے اکسایا، اگر یہی لوگ دوبارہ منتخب کیے جاتے ہیں تو دہلی محفوظ نہیں رہے گی۔

Tags:

You Might also Like