Type to search

قومی

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ، 8 فروری کو ووٹنگ ، 11 فروری کو نتائج

نئی دہلی،6جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دہلی میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے، دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں پر 8 فروری کو ووٹنگ ہوگی- سبھی سیٹوں پر ایک مرحلے میں ہی ووٹنگ ہوگی- سبھی سیٹوں کے نتائج 11 فروری کو آئیں گے- ہندوستان کے الیکشن کمشنر سینل اروڑا نے آج اعان کیا کہ انتخابات کا اعلان کے سا تھی ہی دہلی میں چار ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے،  دہلی کی 70 سیٹوں میں سے 12 سیٹوں شیڈول کاسٹ کے لیے محفوظ ہے، الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں 1.46 کروڑ ووٹرس ہے، جنکے لیے 13750 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں-

جنوری 14 کو نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا-

نامزذگی کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے-

جانچ پرکھ 22 جنوری کو ہوگی-

نام واپس لینے کی تاریخ 24 جنوری-

فروری 8 کو ووٹنگ کا دن-

فروری 11 بروز منگل کو نتائج آئیں گے-

پچھلی بار 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں اروند کیجروال کی عام آدمی پارٹی نے 70 اسمبلی سیٹوں میں ریکارڈ 67 سیٹیں جیتی تھی، بی جے پی کو باقی بچی تین سیٹوں پر جیت ملی تھی، کانگریس کا کھاتہ نہیں کھلا تھا-

Tags: