Type to search

قومی

دہلی اسمبل انتخابات ایگزٹ پول: سبھی سروے میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کا امکان

نئی دہلی،8فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات 2020 میں کئی نیوز چینلوں اور ایجنسیوں کی طرف سےجاری کیے گئے ایکزٹ پولس میں پھر سے ارند کیجروال کی حکومت بننے کا امکان جتایا گیا ہے۔ ایگزٹ پول کی مانیں تو دہلی میں بڑی آسانی سے عام آدمی پارٹی کی دوبارہ اکثریت والی حکومت بنتی دیکھ رہی ہے۔ تقریبا سبھی ایگزٹ پولس نے عام آدمی پارٹی کو 55 یا اس سے زیادہ سیٹیں جیتتے دیکھایا ہے۔
ادھر پچھلے انتخابات کے مقابلے بی جے پی کے کارکردگی میں سدھار ضروری دیکھ رہا ہے۔ لیکن اکثریت کے اعداد وشمار سے اسکے کافی پچھے رہنے کی توقع ہے ۔ ایکزٹ پولس کے مطابق اس بار کے بھی انتخابات میں کانگریس کی سب سے زیادہ نقصان ہونے والا ہے۔ زیادہ تر ایگزٹ پولس میں کانگریس ایک یا دو سیٹ پر آئے گی۔
ٹائمز ناؤ کا ایگزٹ پول

ٹائمز ناؤ کے ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی دیکھ رہی ہے۔ اس ایکزٹ پول کی مانیں تو عاپ کو 44 اور بی جے پی کو 26 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ وہیں کانگریس کا کھاتہ کھلتا ہوا بھی نہیں دیکھ رہا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کا ایگزٹ پول
انڈیا ٹوڈے کے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کو پچھلی بار سے بھی زیادہ سیٹیں جتنے کا انداز دیکھایا گیا ہے۔ اس سروے کا اندازہ ہے کہ عام آدمی پارٹی اس بار 70 میں سے 68 سیٹ تک جیت سکتی ہے۔ وہیں بی جے پی کو 2 سے 11 سیٹیں ملتی دیکھ رہی ہے۔ کانگریس کا ہاتھ خالی رہ سکتا ہے۔

نیوزایکس اور نیتا ایپ نے عام آدمی پارٹی کو 53سے 57،بی جے پی کو 11سے 17 اور کانگریس کو صفر سے 2سیٹیں ملنے کی بات کہی ہے ۔
سدرشن ٹی وی نے عام آدمی پارٹی کو 40سے 45،بی جے پی کو24 سے 28 اور کانگریس کو 2سے 3سیٹ دی ہیں ۔
سرکاری اعدادوشمارکے مطابق شام 6بجے تک اسمبلی انتخابات میں 57فیصد ووٹ پڑے ۔

Tags:

You Might also Like