Type to search

ٹی وی اور فلم

اروشی ڈھولکیا سیریل دیکھ بھائی دیکھ کے سیٹ پر اسکول ڈریس میں ہی پہنچ جاتی تھی

اروشی ڈھولکیا

ٹی وی ڈسک،4اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ایک طرف ٹی وی پر 90 کے دہائی کے ٹی وی شو لوٹ رہے ہیں وہیں ان سیریلس میں کام کرنے میں اداکارہ بھی بے حد خوش ہے۔

اروشی ڈھولکیا کی پیدائش 9 جولائی1979 میں ہوئی۔ انکی والدہ پنجابی اور والد گجراتی ہے۔

دوردرشن پر رامائن کی واپسی نے تو ٹی آر پی کے معاملے میں ریکارڈ ہی بنا دیا ہے۔ دیکھ بھائی دیکھ کے ری۔ٹیلی کاسٹ سے اروشی ڈھولکیا بھی بہت خوش ہے۔ جب 1993 میں دیکھ بھائی دیکھ شروع ہوا تھا، تب اروشی کی عمر 15 سال تھی۔ اروشی بتاتی ہے کہ وہ اسکول ڈریس میں ہی شوٹنگ کے لیے پہنچ جاتی تھی۔

جب دیکھ بھائی دیکھ شروع ہوا تب اروشی اسکول میں پڑھاتی تھی۔ وہ کہتی ہے ، مجھے یاد ہے اسکول یونیفارم میں ہی شوٹنگ پر پہنچ جاتی تھی۔ میں دوپہر کو چیمبور سے آر کے اسٹوڈیو جاتی تھی۔ شو کی ٹیم بھی میرا انتظار کرتی تھی۔ ہم سب ایک خاندان کی طرح رہتے تھے۔ میں آج بھی اس شو کو بہت یاد کرتی ہوں۔

اروشی دیکھ بھائی دیکھ کے دوبارہ شروع ہونے کی خبر سن کر پرانی یادوں میں کھو گئی ہے۔ حالانکہ وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اب ٹی وی پر وہ اپنا شو نہیں دیکھ سکتی ہے اور اسکی وجہ انکے دو بیٹے ہیں۔ وہ ہنستے ہوئے کہتی ہے، میں اپنے بیٹوں کے ساتھ یہ سیریل دوبارہ نہیں دیکھ سکتی۔ اروشی کے دو بیٹے ہیں۔

اروشی ری۔ ٹیلی کاسٹ کی جگہ شو کو پھر سے بنانے پر زور دیتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، میرا ماننا ہے کہ اس سیریل کو پھر سے بنایا جانا چاہیئے۔ اسکا ریمیک دھمال مچا دے گا۔ ویسے بھی آج کے دور میں ٹی وی سیریلس میں لیپ (چھلانگ) آنا بڑی بات نہیں ہے۔

اروشی کہتی ہے کہ ان دنوں ٹی وی شوز میں لیپ کی بات عام ہے، ایسے میں اس شو کی آگے کی کہانی بھی ایک لمبے لیپ کے ساتھ ناظرین کو دیکھا سکتے ہیں۔

کاسٹنگ میں بھی بہت ذیادہ دقت نہیں ہوگی۔ اروشی ڈھولکیا نے بتایا کہ ہندوستانی ٹیلی ویژن کے تاریخ میں یہ پہلا ایسا ٹی وی شو تھا جو ملٹی کیمرہ سیٹ اپ پر شوٹ ہوا تھا۔

بتادیں کہ اروشی نے دیکھ بھائی دیکھ میں شلپا کا کردار نبھایا ہے۔

یہ سیریل 6مئی 1993 سے 11 اگسٹ 1994 تک ٹیلی کاسٹ ہوا تھا۔ تب اروشی کی عمر 15 سال تھی۔

Tags:

You Might also Like