Type to search

ٹی وی اور فلم

دیپتی بھٹناگر برتھ ڈے اسپیشل : 80 سے بھی ذیادہ ملکوں کا سفر کرچکی

دیپتی بھٹناگر

فلمی ڈسک،30 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یاترا اور مسافر ہوں یاروں جیسے شو کی ہوسٹ اور اداکارہ دیپتی بھٹناگر آج اپنی سالگرہ منارہی ہے- دیپتی بھٹناگر نے اپنے کیریئر کی شروعات فلم رام شاسترا سے کی تھی- اسکے بعد انہوں نے کالیا اور من جیسی فلموں میں کام کیا-

دیپتی بھٹناگر کی پیدائش 30 ستمبر 1967 کو میرٹھ میں ہوئی- وہ ایک ہندوستانی سابقہ فلمی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ ان کا پہلا فلمی رول سنجے گپتا کی فلم رام شاسترا میں تھا- جس میں وہ جیکی شراف اور منیشا کوئیرالا تھے- انہوں نے تیلگو فلم پیلی سندادی، امریکن فلم انفرینو اور بالی ووڈ فلم من میں نظر آئی-

سال 1990 میں انہوں نے ویکلی مس انڈیا مقابلہ جیتا تھا- اسکے بعد انہوں نے سنگاپور میں کئی جگہ ماڈلنگ کا کام بھی کیا-

دیپتی بھٹناگر نے رندیپ آریا سے شادی کی ہے- جنہوں نے انکا شو مسافر یاروں کو ڈائریکٹ کیا تھا- انکے کے دو بیٹے ہیں، جن کا نام شبھ اور شیو ہے۔ دیپتی ممبئی میں خود کی پروڈکشن کمپنی – دیپتی بھٹناگر چلا رہی ہے-

وہ رشتے میں سنی دیول اور بابی دیول کی بھابی لگتی ہے- دراصل دپتی کی شادی سنی دیول کے چاچا وریندر سنگھ دیول کے بیٹے رندیپ آریا سے ہوئی ہے-

اداکارہ ہینڈی کرافٹ چلانا چاہتی تھی- لیکن وہ ماڈلنگ کی دنیا میں پہنچ گئی- اسکے بعد وہ فیشن شوز میں شامل ہونے لگی-
سال 1998 میں دیپتی بھٹناگر نے ٹی وی شو یہ ہے راز میں روبی بھاٹیہ کی جگہ دیکھی-

اور سال 2001 میں ٹریول شو یاترا اور مسافر ہوں یاروں میں کام کیا جو مذہبی ٹریول گائیڈ شو تھا- جو اسٹار پلس پر نشر ہوا- ان دونوں شوز کو انہوں نے ہوسٹ کیا-
انہوں نے 6 سال کے دوران انہوں نے 80 ملکوں کا سفر کیا-

انہوں نے سال 1996 مں میوز ک ویڈیو لال غرارا میں کام کیا – اسکے علاوہ کئی فلموں میں کام کیا- جن میں رام شاسترا، رجواڑے، کالیا، قہر، ہٹلر، ہم سے بھڑ کر کون، دلہن بنو میں تیری، ہم تم پے مرتے ہیں، گنگا کی قسم، من، چوری چوری چپکے چپکے، الجھن، اگنی ورشا، روک سکو تو روک لو، جیسی ہندی فلموں میں کام کیا-
انہوں نے ہندی کے علاوہ انگلیش، تیلگو، تامل اور ملیالم فلموں میں اداکاری کی-