Type to search

ٹی وی اور فلم

دیپیکا سنگھ کا بارش میں فوٹو شوٹ اور ڈانس ویڈیو وائرل

دیپیکا سنگھ بارش

ٹی وی ڈسک، 19 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی مشہور اداکارہ دیپیکا سنگھ ان دنوں اپنے غضب کے انداز اور انسٹاگرام ریلس کی وجہ سے سرخیوں میں ہے-

دیا اور باتی ہم کی مشہور اداکارہ دیپیکا سنگھ ان دنوں بھلے ہی ٹی وی دنیا سے دور ہے- لیکن وہ سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو ہے-

دیپیکا سنگھ اپنی لائف سے جڑی پل پل کی خبر فینس سے شیئر کرتی ہے- اب دیپیکا سنگھ نے کچھ ایسا کیا ہے کہ آپ بھی حیران ہوجائیں گے-

دیپیکا سنگھ کو طوفان تاؤتے سے زرا بھی ڈر نہیں لگا ہے- انہوں نے اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہے، جنہیں دیکھ آپ حیران رہ جائیں گے-

تیز آندھی بارش کے درمیان دیپیکا سنگھ نے الگ الگ پوز دیئے ہیں- دیپیکا ہر تصویر میں بالکل ریفریشنگ محسوس کرتی نظر آرہی ہے-

دیپیکا سنگھ نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، بولا تھا نہ، زندگی طوفان کے ختم ہونے کا انتظار کرنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ بارش میں ڈانس سیکھنے کے لیے ہے-

اسٹار پلس نشر ہوئے شو دیا اور باتی ہم، کی مشہور اداکارہ دیپیکا سنگھ نے طوفان تاؤتے کے درمیان فوٹو شوٹ کرایا ہے، دیپیکا کے ادائیں دیکھ فینس انکے قائل ہے-

حال ہی میں دیپیکا سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بارش میں بھیگتے ہوئے فوٹو شیئر کیا ہے-

دیپیکا سنگھ نے بارش میں ڈانس کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں وہ بارش میں بھیگتے ہوئے ڈانس کررہی ہے اور کافی خوش بھی لگ رہی ہے-

دیپیکا سنگھ ٹوٹے درخت کے درمیان کھڑے ہوکر بھی پوز دیئے ہیں،

حاملہ ہونے کے بعد انہوں نے تیزی سے اپنا وزن کم کیا تھا- وہ اپنی خوبصورت تصویریں فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے-

دیپیکا سنگھ کی پیدائش 26 جولائی 1989 کو ہوئی، انکے والد بزنسمین ہے، انکی ایک چھوٹی بہن پوروا سنگھ ہے-

انہوں نے پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی سے سے مارکیٹنگ اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری لی ہے۔

 دیپیکا سنگھ “دیا اور باتی ہم” کے ڈائریکٹر روہت راج گوئل سے 2 مئی 2014 میں شادی کرلی تھی- سال 2017 میں انہیں ایک بیٹا ہوا، اس دوران انکا ایکٹینگ لائن سے لمبا بریک دیکھا گیا تھا-

انہیں اسٹار پلس کے شو دیا اور باتی میں نبھایا سندھیہ کوٹھاری کے رول کے لیے جانا جاتا ہے-
انہوں نے سال 16-2011 تک اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو دیا اور باتی میں سندھیہ راٹھی کا کردار نبھایا، اور اسی سال اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو ، اس پیار کو کیا نام دو؟ میں کام کیا-

سال 2012 میں ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے، من کی آواز پرتیگیا ، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، میں نظر آئی- اسی سال دیپیکا سنگھ نچ بلئیے 5 اور 6 سیزن میں نظر آئی-

سال 2014 میں یہ ہے محبتیں، تو میرا ہیرو، جیسے ٹی وی شوز میں کام کیا، اور سال 2015 میں تیرے شہر میں، کامیڈی کلاسیس، میں کام کیا-

سال 2019 میں بگ باس 13 میں وہ بطور مہمان دیکھی، اور سال 2020 میں گم ہے کسی کے پیار میں شو میں آئی پی ایس سندھیہ راٹھی کا رل نبھایا-

Tags:

You Might also Like