Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم گہرائیاں کا ٹیزر آؤٹ: دیپیکا پڈوکون اور سدھانت چترویدی لیڈ رول میں

فلم گہرائیاں ٹیزر

فلمی ڈسک، 21 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دیپیکا پڈوکون اور سدھانت چترویدی اسٹارر فلم گہرائیاں کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے- اس بات کی معلومات دیپیکا پڈوکون نے خود فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر فینس کے ساتھ شیئر کرکے دیا-

فلم گہرائیاں ٹیزر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شکون بترا کی ہدایت میں بنی اس فلم کو 25 جنوی 2022 کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا-

دیپیکا پڈوکون نے فلم کا ٹیزر شیئر کرکے کیپشن میں لکھا، میرے دل کا ایک ٹکڑا، سدھانت نے بھی فلم کا ٹیزر شیئر کرے ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے-

 

سدھانت نے لکھا ، کہتے ہیں کہ آپ جس چیز سے پیار کرتے ہیں، اس میں آپ خود کو ٹکڑے چھوڑنے دیتے ہیں- شاید تم میرا دل یہاں پاؤگے- گہرائیاں کا ورلڈ پریمیئر 25 جنوری کو ہوگا-

فلم میکرس نے ٹیزر کے ساتھ ہی ریلیز کی تاریخ کا اناؤسمنٹ بھی کیا ہے- اس رومانٹک نوئر ڈرامہ فلم میں دیپیکا – سدھانت کے علاوہ اننیا پانڈے ، دھیریہ کروا، راجت کپور اور نصیر الدین شاہ بھی لیڈ رول میں نظر آئیں گے-

 

فلم گہرائیاں کی کہانی ایک تعلقات ڈرامہ ہے، جو کامپلیکس ماڈرن تعلقات کی گہرائی، ایڈلٹینگ (بالغ ہونا)، لیٹنگ گو (جانے دینا)، اور کسی کے لائف پاتھ (زندگی کے راستے) پر کنٹرول کرنا ان سب باتوں کے ارد گرد گھومتی ہے-
اس فلم کو کرن جوہر نے کو-پروڈیوس کیا ہے-

اتوار کو دیپیکا پڈوکون نے فلم کے سیٹ کی کچھ تصویریں شیئر کرکے لکھا تھا، ہاں—- تھوڑا لیٹ ہوگیا ہے-
لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے— کبھی کبھی ، آپ کسی چیز کا جتنا زیادہ انتظار کرتے ہیں، اسکے آنے پر آپ اسکی اتنی ہی زیادہ تعریف کرتے ہیں-

امید ہے یہاں بھی یہی سچ ہے- مجھے اس موقع کا حصہ بننے کا موقع ملا، جو مجھے لگتا ہے کہ حقیقیت میں جادوئی تھا-

دیپیکا پڈوکون کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکارہ جلد رنویر سنگھ کے ساتھ فلم 83 میں نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like