Type to search

ٹی وی اور فلم

کریش 4: اس بار ریتک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی دپیکا پاڈوکون

فلمی ڈسک،27جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر رتیک روشن نے حال ہی میں فلم وار سے کمائی کے کئی ریکارڈ توڑے دیئے تھے، اور ریتک روشن ایک بار پھر اپنی فیمس فرنچائزی کریش کے ذریعہ بڑے پردے پر دیکھائی دینے والے ہے- خاص بات یہ ہے کہ اس بار انکی فیمل جوڑی دار ہونگی دپیکا پاڈوکون اور اس جوڑی کو پردے پر دیکھنے کے لیے لوگ لمبے وقت سے انتظار کررہے ہیں-

فلم کریش 4 کے لیے دپیکا پاڈوکون اور ریتک روشن کی بات فائنل ہوجاتی ہے تو پہلی بار ہوگا کہ اداکارہ اور ریتک روشن اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے- پہلے بھی خبریں آئی تھی کہ فرحان خان کی آنے والی فلم ستے پہ ستہ کے ریمیک میں دونوں کی جوڑی نظر آسکتی ہے- لیکن ایسا نہیں ہوا- حالانکہ اب کریش 4 کی جوڑی سے انتظار ختم ہوسکتا ہے-

اس بات کا امکان ہے کہ پرینکا چوپڑہ اب ریتک کے ساتھ کرش سیریز کی چوتھی فلم میں کام نہیں کریں گی۔ قبل ازیں وہ کرش فرنچائزی فلموں میں ریتک کے اپوزٹ مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا کا کریش 4 میں آنا تقریبا طے ہیں، حالانکہ ابھی تک دپیکا پاڈوکون کو لیکر کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا گیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑا پہلے سبھی کریش فلموں میں نظر آچکی ہے- اور پچھلی بار کنگنا رناوت بھی ریتک روشن کے ساتھ دیکھائی دی- اب مانا جارہا ہے کہ اس بار دپیکا فلم کا حصہ ہونگی- ریتک اور انکے والد راکیش روشن دپیکا کو اس رول کے لیے لینا چاہتے ہیں، لیکن دپیکا کا رول انکی موجودگی کے قابل ہونا چاہیئے، وہ تبھی اس فرنچائیزی کا حصہ بننے کے لیے راضی ہونگی-

بتادیں کہ کریش کی تین فلمیں آچکی ہے اور ہر بار کہانی کو آگے بڑھایا جارہا ہے- دراصل کریش کی شروعات فلم کوئی مل گیا ” سے ہوئی تھی- جسکے بعد سے فلم لگاتار آگے چل رہی ہے- ابھی فلم کی شوٹنگ او ریلیز ڈیٹ کو لیکر کوئی بھی معلومات سامنے نہیں آئی ہے-

Tags:

You Might also Like