Type to search

فیشن

دپیکا پاڈوکون سمندر کنارے پر ایسا دیا پوز،سوشل میڈیا پر وائرل

فیشن ڈسک،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ حال ہی میں انکی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔ ان تصویروں کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فیسن کےساتھ شیئر کیا ہے۔ دپیکا ان تصویروں میں سمندر کنارے الگ الگ پوز دیتی نظر آرہی ہے۔ اداکارہ کی ان تصویروں پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ اور اپنے ردعمل بھی دے رہے ہیں۔

حال ہی میں دپیکا کا ایک اور ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں اداکارہ اپنی ٹرینر کےساتھ جم میں بے حد سنجیدہ ہوکر ورزش کررہی تھی۔ لیکن جیسے ہی انکی اور شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم چنئی ایکسپریس کا گانا لنگی ڈانس بجتا ہے تو اداکارہ ورزش کے درمیان میں ہی ہک اسٹیپ کرنا شروع کردیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہوا تھا۔

دپیکا کے ورک فرنٹ کی با کریں تو آخر ی بار دپیکا فلم چھپاک میں نظر آئی تھی۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص مظاہرہ نہیں کرپائی۔ لیکن اب جلد ہی دپیکا رنویر سنگھ کے ساتھ فلم 83 میں نظر آئیں گی۔ 1983 میں کرکٹ ورلڈ میں ملی ہندوستان کی جی کی یہ کہانی جلد ہی بڑے پردے پر ناظرین کو تفریج کرتی دیکھے گی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ طاہر بھسین ، ساحل کھٹر، ثاقیب سلیم اور کئی فنکار نظر آنے والے ہیں۔

Tags:

You Might also Like