Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ کی “دی انٹرن” کے انڈین ریمیک میں پہلی بار ساتھ نظر آئیں گے دپیکا اور رشی کپور

فلمی ڈسک،28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دپیکا پاڈوکون اور رشی کپور پہلی بار ایک ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں- اسکا اعلان خود اداکارہ نے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر دی- یہ فلم 2015میں ریلیز ہوئی ہالی ووڈ کی فلم “دی انٹرن” کا ریمیک ہے-

دی انٹرن میں این ہیتھوے اور رابرٹ ڈی نیرولیڈ رول میں تھے- ریمیک فلم کا پہلا پوسٹر دپیکا نے شیئر کیا جسے وہ کو-پروڈیوس بھی کررہی ہے- دپیکا نے ٹیوٹر پر لکھا، اپنی اگلی فلم کو لیکر پرجوش ہوں، دی انٹرن کا ہندوستانی اڈوپشن 2021 میں ریلیز ہوگا-

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے دپیکا نے ایک بیان میں کہا “دی انٹرن” انٹیمنٹ اور تعلقات پر مبنی فلم ہے جو کہ ورک پلیس کے ارد گرد ہے- مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو مجھے آج کے وقت اور ماحول کے حساب سے بے حد متعلقہ لگتی ہے-

اداکارہ نے آگے کہا، میں ایک لائٹ اور کامیڈی ڈرامہ کی تلاش کررہی تھی اور اس فلم کی کہانی اس پر فٹ بیٹھتی ہے میں اس سفر کے شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں-

وہیں رشی نے ٹیوٹ کیا، دپیکا کے ساتھ ایک اور سفر کرنے جارہا ہوں، دپیکا کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کو لیکر انہوں نے کہا، آج کے حساب سے دی انٹرن کافی متعلقہ فلم ہے- یہ خوبصورتی کے ساتھ انسانی تعلقات کو دیکھاتی ہے، میں دپیکا کے ساتھ کام کرنے کو لیکر بے حد پرجوش ہوں-

Tags:

You Might also Like