Type to search

ٹی وی اور فلم

دیپل شاہ برتھ ڈے اسپیشل: البم گانوں سے راتوں رات اسٹار بن گئی تھی

دیپل شاہ

فلمی ڈسک،21فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) البم گانے ’کبھی آر کبھی پار‘ گانے سے راتوں رات مشہور ہوئی اداکارہ دیپل شاہ آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

سنی لیونی کو بالی ووڈ سمیت کئی لوگ بے بی ڈول کے نام سے جانتے ہیں- کیا آپ کو معلوم ہے سنی نے پہلے کسی اداکارہ کو بے بی ڈول کہا جاتا تھا،،؟ آپ کو بتادیں کہ سنی سے پہلے بالی ووڈ کی بے بی ڈول کون تھی؟ آئیے جانتے ہیں۔

دیپل شا کی پیدائش 21 فروری 1986 کو ہماچل پردیش میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ ،سنگر اور ماڈل ہے-

انہوں نے ڈی.پی.وائی. اے ہائی اسکول سے اسکولی تعلیم اور سینٹ زاویرس کالج میں تعلیم حاصل کی، دیپل نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے،

انہوں نے سال 2004 میں مس انڈیا بیوٹی پیجنٹ میں حصہ لیا تھا، جسکے فائنل راؤنڈ تک وہ پہنچی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepal Shaw (@deepalshaw22)

ہم بات کررہے ہیں اداکارہ دیپل شاہ کی- آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ سنی سے پہلے دیپل شاہ کو بالی ووڈ کی بے بی ڈول کہا جاتا تھا، سال 2004 میں بالی ووڈ کے اندر پرانے ہندی گانوں کو ریمیکس کرکے میوزک البم بنانے کا دور چلا تھا-

اس دوران دیپل “کبھی آر کبھی پار” گانے پر اپنے ہاٹ اینڈ بولڈ ڈانس سے سبھی کو دیوانہ بنا دیا تھا- انکا یہ گانا کافی ہٹ ہوا تھا- انکی اس میوزک البم کا نام “بے بی ڈول” تھا، جسکو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا اور اس البم کے بعد سے لوگ انہیں بے بی ڈال کے نام سے جاننے لگے-

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات صرف 16 سال کی عمر میں کیا، بھلے ہی فلمی دنیا سے دور ہوچکی ہو، مگر وہ ابھی بھی ماڈلنگ اور اشتہارات کی دنیا میں ایکٹیو ہے-

انکے والدین بچپن سے ہی انہیں گانے کے لیے ہمت افزائی کرتے تھے۔ انہیں ایکٹینگ کے ساتھ ساتھ گانے کا بھی شوق تھا۔

دیپل شا نے ماڈل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ،دیپال شا کا پہلا البم بے بی ڈول تھا۔

سال 2005 میں ریلیز ہوئی ایکشن تھریلر فلم کلیوگ میں انہوں نے انیتا کا کردار ادا کیا- فلم کو موہت سوری نے ڈائریکٹ کیا تھا- یہ فلم کنال کھیمو کی ڈیبیو فلم تھی- فلم میں کنال کے علاوہ عمران ہاشمی، سمیلی سوری، دیپل شاہ ، امریتا سنگھ ، آشوتوش رانا جیسے فنکاروں نے کام کیا تھا-

فلم کلیوگ کے بعد دیپل شاہ نے سال 2008 میں آئی ایکشن تھریلر فلم چمکو میں کام کیا- جس میں بابی دیول لیڈ رول میں تھے- فلم میں پرینکا چوپڑا اور عرفان خان ساتھ نظر آئے-

اسی سال دیپل شاہ نے سال 2008 میں آئی تھریلر فلم اے ویڈنسڈے میں نینا رائے کا کردار نبھایا- فلم میں نصیر الدین شاہ اور انوپم کھیر لیڈ رول میں تھے- دیپل شاہ نے اس فلم میں ایک ٹی وی چینل رپورٹر کا رول نبھایا تھا-

دیپل شاہ نے سال 2009 میں آئی کامیڈی فلم ڈھونڈتے رہے جاؤگے میں لولو کا رول نبھایا-

فلم کو اومیش شکلا نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں کنال کھیمو، پریش راول، سوہا علی خان، دلیپ جوشی نے کام کیا تھا- اور اسی سال انہوں نے رن وے میں نظر آئی-

سال 2009 میں ریلیز ہوئی رومانٹک ڈرامہ فلم کرما اور ہولی میں دیپل شاہ نے پریتی کا رول نبھایا-

فلم کو ڈائریکٹ منیش گپتا نے کیا تھا-

سال 2010 میں کرائم تھریلر فلم رائٹ یا رانگ میں کام کیا-

جسے نیرج پاٹھک نے ہدایت دی تھی-

فلم میں سنی دیول اور عرفان خان لیڈ رول میں تھے-

سال 2011 میں آئی رومانٹک تھریلر ڈرامہ فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر میں دیپل نے سمن کا رول نبھایا-

فلم کو تگمانشو دھولیا نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں جمی شیرگل ، ماہی گل ، اور رندیپ ہودا لیڈ رول میں تھے-

سال 2002 میں سنگر ڈی جے ڈول کا البم بے بی ڈول چیپٹر 2 کا گانا رنگیلا رے ریمیکس آیا-

پھر کبھی آر کبھی پار ریمیکس، لیکے پہلا پہلا پیار ریمیکس اور رنگیلا رے ریمیکس البم میں کام کیا-

سال 2006 میں دیپل شاہ ممبئی کی تنظیم اے وی آئی ٹو او کے او سے جوڑی تھی، جو بچوں اور جیل کے قیدیوں کے بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Up