Type to search

ٹی وی اور فلم

دیپک تیجوری کی بیٹی سمارا تیجوری کی ویب سیریز معصوم کا ٹریلر ریلیز

ویب سیریز معصوم

فلمی ڈسک، 9 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کچھ شاندار تھریلر شو کے ساتھ چارٹ میں ٹاپ پر رہنے کے بعد ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ایک اور سائیکولوجیکل تھریلر، معصوم کے ساتھ ایک اور دھماکہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

 یہ سیریز کپور خاندان کی زندگی کو متاثر کرنے والی انکہے سچ کو سامنے لائے گی، جہاں ٹائم اور ایمبیشن کے ساتھ پیچیدہ تعلقات بدل جاتے ہیں- 6 اقساط والی یہ سیریز 17 جون کو ریلیز ہوگی-

اس سیریز سے بومن ایرانی اور رائزنگ اسٹار سمارا تیجوری اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کررہے ہیں اور سیریز میں ایک والد  اور بیٹی کے درمیان ایک پیچیدہ تعلقات کی جھلک پیش کرتے نظر آئیں گے-

 

ہاٹ اسٹار اسپیشل معصوم کو مہر دیسائی نے ہدایت دی ہے، جو کسی کے خاندان کو کوکھونے کے بعد خاندانی رشتوں اور دھوکے کی کہانی پر روشنی ڈالتی ہے-

اسکے لیڈ ایکٹرس میں منجری فڈنس، ویر راجونت سنگھ، اپاسنا سنگھ اور منورشی چڈھا شامل ہے-

ہدایت کار مہر دیسائی نے کہا، ایک بیٹی کی تلاش سچ جاننے کی ہوتی ہے جب اسکا پورا خاندان اسے چھپانے کی کوشش کرتا ہے، جہاں سے معصوم کی کہانی شروع ہوتی ہے-

مجھے بومن ایرانی اور سمارا کے ساتھ کام کرنے کی خوشی ہے، جو ایک باپ بیٹی کے رشتے کو پیش کرتی ہے-

بومن ایرانی نے کہا، میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر معصوم کے ساتھ اپنا لمبے انتظار والا ڈیجیٹل ڈیبیو کررہا ہوں، جو اس سال میری کچھ پسندیدہ سیریز بنا رہا ہے-

یہ سیریز یک کھڑکی ہے جو میرے لیے ایک نئی دنیا کھولتی ہے اور مجھے وسیع ناظرین تک پہچانے میں مدد کرتی ہے-

میں اس سیریز میں سمارا کے والد کا رول نبھا رہا ہوں جو میرے لیے کافی چیلنجنگ تھا-

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق سمارا تیجوری کی پیدائش 12 اگسٹ 1996 میں پونے میں ہوئی۔ انکے والد کا نام دیپک تیجوری (ایکٹر) اور والدہ کا نام شیوانی تیجوری ہے، جو ایک فیشن ڈیزائنر ہے۔ انکے بھائی کا نام کرن تیجوری ہے۔

انہوں نے نیو یارک کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، سمارا نے گریجویشن مکمل کیا۔

سمارا تیجوری نے سال 2016 میں ڈیوڈ دھون اور جان ابراہم کی فلم ڈھشوم کو اسسٹ بھی کرچکی ہے- اسکے ساتھ ہی بابی بسواس میں بھی نظر آئی تھی-

Tags:

You Might also Like