Type to search

اسپورٹس

دیپک چہار نے گرل فرینڈ جیا بھردواج کو اسٹیڈیم میں کیا پروپوز

دیپک چہار جیا بھردواج

اسپورٹس ڈسک، 8 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چنئی سپر کنگز کے گیند باز دیپک چہار نے پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے فوری بعد اپنی گرل فرینڈ جیا بھردواج کو فلمی انداز میں پرپوز کیا-

دراصل جب پنجاب سے چنئی کی ٹیم میچ ہاری تو دیپک سامعین کی گیلری میں بیٹھی اپنی گرل فرینڈ کے پاس گئے اور انہیں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز کیا-

 

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جیسے ہی میچ ختم ہوا ، دیپک چہر سیدھے ناظرین می ںپہنچے، جہاں انکی گرل فرینڈ جیا بھردواج موجود تھی-
دیپک نے ناظرین کے سامنے ہی گھٹنے پر بیٹھ کر اپنے پیار کا اظہار کیا- انکی گرل فرینڈ نے فوری ہاں کرتے ہوئے دیپک کے گلے لگ گئی- اس دوران فینس کافی خوش تھے اور تالیاں بجا رہے تھے-

سوشل میڈیا پر انکی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے- دیپک کی گرل فرینڈ نے پرپوزل کو قبول کرلیا ہے-

بتادیں کہ دیپک اپنی گرل فرینڈ کو پلے آف کے میچ کے دوران پرپوز کرنا چاہتے تھے، اسکے لیے انہوں نے دھونی سے بات کی تھی- لیکن دھونی نے دیپک کو لیگ میچوں کے دوران ہی ایسا کرنے کو کہا-

جسکی وجہ سے پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران دیپک نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرکے انگھوٹی پہنائی-
آکاش چوپڑا نے دیپک کے پرپوزل کے پچھے کی کہانی کا خلاصہ میچ کے بعد ہونے والے چیٹ شو کے دوران کیا-

بتادیں کہ جیا بھردواج بگ باس سے مشہور سدھارتھ بھردواج کی بہن ہے- بہن کی منگی پر سدھارتھ نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری بناتے ہوئے اس جوڑے کو مبارکباد دی-

قابل ذکر ہے کہ سدھارتھ ایک اداکار ہیں اور ایم ٹی وی اسپلٹس والا سیزن 2 کے فاتح بھی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جیا دہلی میں ایک کارپوریٹ فرم میں کام کرتی ہیں۔

بتادیں کہ پنجاب کنگز نے کپتان کے ایل راہل کی ناٹ آوٹ 98 رن کی انگیز سے جمعرات کو یہاں چنئی سپر کنگز کو انڈین پریمیئر لیگ کے آخری لیگ کے آخری لیگ میچ میں 42 گیند رہتے چھ وکٹ سے شکست دی-

کچھ دیپک چہار کے بارے میں:-

دیپک چہار کی پیدائش 7 اگسٹ 1992 کو آگرہ ، اتر پردیش میں ہندو جاٹ خاندان میں ہوئی۔ ان کے والد لوکیندر سنگھ چہار انڈین ایئر فورس سے ریٹائرڈ ہیں اور ان کی والدہ پشپا چہار ایک گھریلو خاتون ہیں۔

دیپک کی بڑی بہن مالتی چہار بالی ووڈ اداکارہ ہے- انہوں نے سال 2017 میں آئی فلم مینیکیور سے ڈیبیو کیا- جسے ارمان فیاض مجتدی نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2009 میں مالتی نے مس انڈیا ارتھ 2009 کا ایوارڈ جیتا، اور سال 2014 میں فیمینا مس انڈیا دہلی 2014 کی دوسری رنر اپ رہی-