Type to search

ٹی وی اور فلم

تلگو اداکارہ ناگرجنا کے حیدرآباد کے فارم ہاؤس میں ملی لاش

حیدرآباد،20ستمبر(آئی اے این ایس) مشہور تلگو اداکار اکینینی ناگرجنا کے حیدرآباد کے باہری علاقے میں واقع فارم ہاؤس میں ایک مردہ شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس نےجمعہ کو یہ معلومات دی۔ پولیس کے مطابق ، چہارشنبہ کو دیر شام لوگوں نے لاش کو دیکھا۔ ان لوگوں کو ناگرجنا نے اپنی زمین کی جانچ کرنے اور کھیتی کے لیے موزوں فصل کی تجویز دینے کے لیے فارم ہاؤس بھیجا تھا۔

یہ فارم ہاؤس شاد نگر بلاک کے پیپیریڈی گوڑا میں ہے۔ لاش فارم ہاؤس میں ایک کمرے میں پڑی ملی۔ اس پر لوگوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ اسکے بعد لاش کو جانچ کے لیے بھیج دیا گیا۔ کیشمپٹ پولیس اسٹیشن میں یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ لاش کی پہچان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس لاش کی جانچ رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔

ناگرجنا اور انکے خاندان کے ارکان نےکہا کہ حال ہی میں فارم ۔ہاؤس کادورہ کیا تھا اور کچھ پودے لگائے تھے۔ حالانکہ ناگرجنا کچھ فصلوں کی کھیتی کرنے کے خواہاں تھے۔ انہوں نے اس کے لیے کچھ ماہرین کو کام پر رکھا ہے۔ انہوں نے ماہرین کو سروے کے لیے فارم ہاؤس بھیجا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ ناگرجنا نے تقریبا ایک سال پہلے یہ 40 ایکڑ زرعی اراضی خریدی تھی۔

Tags:

You Might also Like