Type to search

بین الاقوامی

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 563 ہوئی، 28 ہزار سے زیادہ کیس

بیجنگ،6فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین میں مہلک کورونا وائرس کے چہارشنبہ کو 73اور لوگوں کی جان جانے سے اس سے مرنے والوں کی تعداد 563 ہوگئی۔ اور اس وائرس سے متاثر ہونے کے 28018 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ چہارشنبہ کو اس سے 73 اور لوگوں کی جان چلی گئی اور ان میں سے 70 ہوبائی صوبے کی دارلحکومت ووہان سے تھے، جہاں اس سے سب سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ کمیشن نے بتایا کہ ملک میں ابھی تک اس وائرس کی زرد میں آنے سے کل 563 لوگوں کی جان جاچکی ہے اور 28018 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس نے بتایا کہ چہارشنبہ کو 5328 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی۔ جن میں سے 2987 ہوبائی صوبے میں سامنے آئے۔

چین میں چہارشنبہ کو 640 مریض شدید بیمار ہوگئے اور کل 3859 لوگوں کی حالت سنگین ہوئی ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ چہارشنبہ تک ہانگ کانگ میں اسکے انفیکشن 21 مکاؤ میں 10 اور تائیوان میں 11 معاملے سامنے آئے گئے تھے۔ چین کے باہر اس وائرس کے کل 182 معاملے سامنے آچکے ہیں۔ ہانگ کانگ اور فلپائن میں اس سے ایک ایک شخص کی جان بھی جاچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like