Type to search

اسپورٹس

ڈین ایلگر نے ساؤتھ افریقہ کا ٹیسٹ کپتان بننے میں دلچسپی دیکھائی

Dean Elgar

اسپورٹس ڈسک،25مئی (بھاشا) سلامی بلے باز ڈین ایلگر نے ساؤتھ افریقی کرکٹ ٹیم کا نیا ٹیسٹ کپتان بننے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ڈین ایلگر کا کہنا ہے کہ وہ قیادت کرنے میں راضی ہیں اور اگر انہیں اس ذمہ داری کے لیے پیش کش کی جاتی ہے تو وہ اس پر غور کریں گے۔ فاف ڈوپلیس نے فروری میں ٹیسٹ کپتانی سے استعفی دے دیا تھا۔

اسکے بعد کوئنٹن ڈی کوک کے یہ ذمہ داری سنبھالنے کی امید تھی لیکن کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے انہیں یہ کہتے ہوئے کپتانی عہدے کی دوڑ سے باہر کردیا کہ وہ اپنے وکیٹ کیپر بلے باز کا بوجھ بڑھانا نہیں چاہتے، جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے اور سی ایس اے اب بھی ٹیسٹ کپتانی کے لیے کھلاڑی ڈوھنڈ رہا ہے۔

کو دیئے انٹرویو میں کہا، ٹیسٹ کپتانی یقینی طور سے آسان نہیں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ قیادت کرنا میرے اندر ہے۔ میں پہلے بھی کپتانی کرچکا ہوں۔ اسکول سے لیکر صوبائی سطح کی ٹیم تک اور فرنچائز سطح تک۔ میں نے اسکا لطف اٹھایا اور اگر مجھ سے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پوچھا گیا تو میں یقینی طور سنجیدگی سے غور کرونگا کیونکہ یہ میرے لیے کافی معنی رکھے گی۔