Type to search

بین الاقوامی

پورن ویڈیو میں سب ٹائٹل نہیں ہونے پر ایک شخص نے 3 ویب سائٹس پر کیا مقدمہ

نیویارک،19جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیویارک میں رہنے والے ایک بہرے (سماعت سےمحروم) شخص نے تین پورن ویب سائٹس کے خلاف طبقاتی امتیاز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔ شخص نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ سب ٹائٹل کے بنا وہ ویب سائٹس پر دستیاب مواد کا پورا پورا لطف نہیں اٹھا پاتا ہے۔

بروکلین فیڈرل کورٹ میں جمعرات کو دی گئی عرضی میں یاروسلاف سوریج نامی شخص پورن ہب، ریڈ ٹیوب اور یوپورن اور اسکی کینڈائی اہم کمپنی مائنڈ گیگ کے خلاف مقدمہ دائر کرکہا کہ وہ امریکیوں کے ساتھ معذوری ایکٹ (معذوروں کے لیے امریکی قانون) کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی یاروسلاف اسی بات کو لیکر فاکس نیوز کے خلاف مقدمہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اکتوبر اور اس مہینے کچھ ویڈیو دیکھنا چاہتے تھے، لیکن نہیں دیکھ پائے ، یاروسلاف نے 23 صفحات پر مشتمل اپنی عرضی میں لکھا ہے، سب ٹائٹل کے بنا بہروں اور ایسے لوگوں کو جنہیں کم سنائی دیتا ہے۔ وہ ویڈیو کا پورا پورا لطف نہیں اٹھا پاتے ہیں۔ جبکہ عام لوگوں کو پورا لطف ملتا ہے۔ یاروسلاف نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پورن ویب سائٹس سب ٹائٹل دیں۔ انہوں نے ان کمپنیوں سے معاوضہ کی بھی مانگ کی ہے۔ پورن ہب کے نائب صدر نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ وہ ویب سائٹ پر سب ٹائٹل والا بھی ایک سیکشن ہے اور اسکا لنک بھی دیا گیا ہے۔