Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: دہلی کیپیٹلس نے کنگز الیون پنجاب کو ہرایا

اسپورٹس ڈسک،21ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) مارکس اسٹونیس نے پہلے دھماکے دار انگیز اور بعد میں آخری دو گیندوں پر دو وکٹ لیے جس سے دہلی کیپیٹلس نے ہار کے سامنے پہنچنے کے باوجود اتوار کو یہاں کنگز الیون پنجاب کو سپر اوور میں ہرا کر 13ویں انڈین پریمیر لیگ میں اپنا کھاتہ کھولا۔ اسٹونیس نے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 53 رن بنائے جس سے دہلی آخری تین اووروں میں 57 رن ملا کر اٹھ وکٹ پر 157 رن بنانے میں کامیاب رہا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے 29 رن دے کر دو وکٹ بھی حاصل کیے۔ اٹسونیس کو انکے آل راؤنڈر مظاہرے کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے پہلے کپتان شریاس (32 گیندوں پر 39 ، تین چھکوں میں) اور ریشبھ پنتھ (29 گیندوں پر 31 ، چار چوکے) نے چوتھی وکٹ کے لئے 73 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کو تین وکٹوں پر 13 رن تک پہنچا دیا۔ کنگز الیون کی طرف سے میانک اگروال (60 گیندوں میں پر89 رن، سات چوکے ، چار چھکے) نے صبر اور جارحانہ کا اچھا مظاہرہ پیش کیا اور آئی پی ایل میں اپنا اچھا اسکور بنایا۔ انکی اس انگیز سے کنگز الیون نے پانچ وکٹ پر 55 رن سے ابھر کر اٹھ وکٹ پر 157 رن بنائے۔ اشون کے پہلے اوور کے بعد ہی زخمی ہونے کا بھی کنگز الیون کو فائدہ ملا۔

کنگز الیون کو آخری میں 13 رن چائیے تھے۔ اگروال نے اسٹونیس (29 رن دے کردو)کی پہلی گیند پر چھکا لگایا اور اسکے بعد کرس کے ساتھ وکٹوں کے درمیان دوڑ سے اسکور برابر کر دیا۔ اب دو گیند پر ایک رن کی ضرورت تھی لیکن اگروال پانچویں گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ اگلی گیند پر کرس جارڈن بھی کیچ دے بیٹھے اور میچ سپر اوور تک کھنچ گیا۔

Tags:

You Might also Like