Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیائی کرکٹ ایوارڈز کا اعلان ، وارنر کو تیسری بار ملا ایلن بارڈر میڈل

اسپورٹس ڈسک، 11 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج آسٹریلین کرکٹ ایوارڈ کا اعلان کیا گیا – اس میں پورے سال عمدہ کارکردگی کرنے والے آسٹریلیائی کرکٹروں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے-
آسٹریلیا کے دھماکہ خیز اوپنر ڈیوڈ وارنر کو تیسری بار ایلن بارڈر میڈل سے نوازا گیا جبکہ آسٹریلیا خواتین ٹیم کی کھلاڑی ایلیسی پیری کو تیسری بار بیلنڈا کلارک ایوارڈ دیا گیا ہے۔

وارنر اس کے ساتھ ہی ٹی -20 پلیئر آف دی ایئر منتخب ہوئے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لابشونے آسٹریلیا کے ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان منتخب کئے گئے ہیں اور آرون فنچ ون ڈے پلیئر آف دی ایئر منتخب رہے ہیں۔

دنیا میں اپنی جارحانہ بلے بازی کا لوہا منوانے والے بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ایلن بارڈر میڈل سے نوازا گیا ہے-
ڈیوڈ وانر کو ٹی 20 پلئر آف دی ایئر کے لیے بھی منتخب کیا گیا، اس سال وارنر نے ٹی 20 میں شاندار مظاہرہ کیا تھا-
خواتین کی گریڈ میں بیلنڈا کلارک اعزاز سے خواتین کرکٹر ایلیس پیری کو اعزاز دیا گیا-