Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دسارا کی اداکار کیرتی سریش نے سلک سمتھا کے انداز میں دیا پوز

کیرتی سریش

فلمی ڈسک، 4 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایک وقت تھا جب ساؤتھ انڈسٹری کی فلمیں صرف ساؤتھ انڈیا تک محدود تھیں لیکن کچھ عرصے سے ساؤتھ کی فلمیں نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت پسند کی جارہی ہیں۔

 

 

 

ان فلموں میں سے ایک حال ہی میں ریلیز ہونے والی نانی، کیرتھی سریش اور ڈکشٹ شیٹی کی فلم ‘دسارا’ ہے، جس نے پہلے ہی دن دنیا بھر میں 70 کروڑ کا بزنس کیا اور اب بھی خوب کمائی کر رہی ہے۔ فلم ‘دسارا’ کی اداکارہ کیرتی سریش نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ سلک سمتھا کی تصویر کے نیچے کھڑی بالکل ویسے ہی ایکسپریشن دیتی ہوئی نظر آئیں۔

 

 

 

انہوں تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، بالکل سلک جیسا محسوس ہورہا ہے۔ سیٹٹ ہٹنے سے پہلے میں نے دوڑ کر یہ فوٹو لی۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ میرا سلک بارو سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

 

 

 

فوٹو میں کیرتی سریش کے لک کی بات کی جائے تو وہ کافی کیزول لک میں نظر آرہی ہے۔ انہوں نے براؤن کلر کی اوور سائز شرٹ کے ساتھ وائٹ کلر کی پینٹ پہنی ہے اور بہت ہی معمولی اسٹائلش کولہاپوری چپل پہنی ہے۔ اپنے اس اسٹائل کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے بالوں کو کلرس کرکے کھلا رکھا ہے اور آنکھوں میں سن گلاسیس لگائے ہیں۔ کیرتی سریش کی یہ فوٹو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور تقریبا 6.73 لاکھ لوگ اسے لائک کرچکے ہیں۔

 

 

 

بتادیں کہ ساؤتھ فلم دسارا 30 مارچ کو ریلیز ہوئی اور پہلے ہی دن سے زبردست کمائی کی۔ اسے کنڑ کے علاوہ ہندی، ملیالم ، تیلگو، تامل جیسی 6 زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔

 

فلم دسارا میں تین دوستوں کی کہانی دیکھائی گئی ہے، جو ایک گاؤں میں رہتے ہیں اور اس گاؤں میں کوئلے کی کان میں کام کرتے ہیں۔

 

 

فلم میں دکھایا گیا کہ ان کے لیے شراب پینا ضروری ہوتا ہے، تینوں دوست کی دوستی کی مثال پورا گاؤں دیتا ہے۔ لیکن ایک بار کچی شراب اور کوئلے کی کان میں یہ دوست پھنس جاتے ہیں، پھر تینوں الگ ہوجاتے ہیں۔ اسکے بعد انکے ملنے اور بچھڑنے پر ہی پوری کہانی مبنی ہے، جو آپ کے دل کو چھو لیتی ہے۔

 

 

یاد دلادیں کہ کیرتی سریش کو سال 2018 میں مہانتی کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ ملا تھا۔ اس فلم میں اداکارہ نے اپنی ایکٹینگ سے سبھی کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ پنگوئن ، اداکارہ کیرتھی سریش نے اجے دیوگن اسٹارر فلم میدان بھی سائن کی تھی۔

 

 

کیرتی سریش 17 اکتوبر 1992ء کو ملیالم فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر سریش کمار اور تامل اداکارہ مینکا کے گھر پیدا ہوئیں۔  کیرتی آپ ملیالم پروڈیوسر سریش کمار اور تمل اداکارہ مینکا کی بیٹی ہے۔

 

کیرتی نے 2000ء کی دہائی کی ابتدا میں ہی سے ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی ، اور فیشن ڈیزائن میں کیرتی نے لیڈ اداکارہ کے طور پر 2013 میں آئی ہارر فلم گیتانجلی سے اپنا مالیالم ڈیبیو کیا- اس فلم میں وہ ڈبل رول میں نظر آئی تھی

Tags:

You Might also Like