Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم تارے زمین کے ننھے ایکٹر ایشان عرف درشیل سفاری

ایکٹر درشیل سفاری

فلمی ڈسک،7 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2007 میں آئی عامر خان کی مقبول فلم تارے زمین پر، تو آپ کو یاد ہوگی۔ اس فلم میں ایشان نند کشور اوستھی کے کردار میں درشیل سفاری نظر آئے تھے۔

سال 2007 کی اس فلم میں ایشان کا کردار نبھانے والے درشیل نے اپنی اداکاری سے لوگوں کی خوب تعریف حاصل کی تھی۔ درشیل نے اس فلم میں dyslexia ڈسلیکسیا چائلڈ کے کردار نبھایا تھا۔

فلم کو ریلیز ہوئے آج 14 سال ہوگئے ہیں اور ان سالوں میں درشیل کافی بڑے ہوگئے ہیں۔ چوبیس 24 سال کے درشیل اب پہلے سے ہینڈسم دیکھنے لگے ہیں۔

انکی ایک فوٹو اس وقت سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد لوگوں کو یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ کیا یہ وہی ایشان ہے، جنہیں فلم میں پڑھنے لکھنے کا مشکل تھی۔

درشیل سفاری کی پیدائش 9 مارچ 1997 کو ممبئی میں ہوئی۔ انکے والد کا نام متیش سفاری اور والدہ کا نام شیتل سفاری ہے۔ درشیل کی بہن نیجوی سفاری ہے۔ درشیل نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے گرین لانز ہائی اسکول سے کی، ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، کیا۔

درشیل نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات عامر خان کی ہدایت کاری بنی پہلی فلم میں پڑھائی میں مشکلات کا سامنا کرنے والے ایک طالب علم کا مرکزی کردار کے ساتھ کیا تھا۔

چھوٹی عمر میں درشیل سفاری نے نیشنل ایوارڈ جیت کر سبھی کو حیران کردیا تھا۔ بتادیں کہ ٹسکا چوپڑا نے تارے زمین پر، فلم میں درشیل سفاری کی ماں کا رول ادا کیا تھا-

درشیل کی جو فوٹو وائرل ہورہی ہے اس میں انہیں بلیک کلر کے چشمے اور وائٹ ٹی۔شرٹ میں نظر آرہے ہیں۔
اس تصویر کو دیکھنے کے بعد لوگ انہیں پہچان نہیں پارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Darsheel Safary (@dsafary)

 

درشیل نے سال 2007 میں فلم تارے زمین پر، میں ایشان نند کشور اوستھی کا کردار نبھایا ، اسکے بعد سال 2010 میں آئی فلم بمم بمم بولے ، سال 2011 میں آئی فلم زوکومون اور سال 2012 میں آئی مڈ نائٹ چلڈرن میں کام کیا۔

ایکٹر درشیل سفاری نے فلموں کے علاوہ ٹی وی پر بھی نظر آئے جن میں سال 2011 میں تارک مہتا کا اولٹا چشمہ، سال 2012 میں ڈانس ریالٹی شو جھلک دکھلا جا 5، سال 2015 میں لگے رہو چاچو، سال 2016 میں بنداس چینل کے شو یہ ہے عاشقی، اور اسی سال کامیڈی نائٹس بچاؤ جیسے شوز شامل ہے۔

ایکٹر درشیل سفاری سال 2020 میں سنگر ویبور پراشر کے میوزک ویڈیو پیار نال میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like