Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ڈارلنگس کا ٹیزر جاری، عالیہ بھٹ اور شیفالی شاہ اہم رول میں

فلم ڈارلنگس

شفلمی ڈسک، 6 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ڈارلنگس کا پہلا ٹیزر آوٹ ہوگیا ہے- ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس عالیہ کی پہلی ہوم-پروڈکشن ہے- ڈارلنگس میں اداکارہ شیفالی شاہ ، وجے ورما اور روشن میتھیو بھی اہم رول میں ہے-

 

فلم کے ٹیزر میں عالیہ بھٹ اور وجے ورما کا رومانس دیکھتا ہے، دونوں انکی ماں کی دعا سے شادی بھی کرلیتے ہیں، حالانکہ چیزیں جلد ہی بہتر ہوجاتی ہے-

 

پورا ٹریلر ایک مینڈک اور بچھو کی کہانی کہتی ہے- ویڈیو کے آخر میں عالیہ کو ایک دھماکہ دار میک اوور ملتا ہے-
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے انسٹاگرام پر لکھا، یہ صرف ایک ٹیزر ہے ڈارلنگس- 5 اگسٹ کو آرہی ہوں، اب جیسے ہی سوشل میڈیا پر ڈارلنگس کا ٹیزر سامنے آیا، ویسے ہی وائرل ہوگیا-

 

وہیں عالیہ کے فینس بھی ٹیزر سے کافی متاثر ہے، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ عالیہ نے اپنے رول میں سچ مچ آگ لگا دی ہے- انکی فلموگرافی بے حد کمال ہے وہ بھی اتنی کم عمر میں- عالیہ واقعی میں آج کے زمانے کی سب سے ٹیلنٹیڈ اداکاراؤں میں سے ایک ہے-

اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ڈارلنگس کا ٹیزر کافی دلچسپ ، جس میں بہت سارا سسپنس دیکھائی دے رہا ہے-
آپ کو بتادیں کہ یہ فلم 5 اگسٹ کو نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگی- فلم کا میوزک وشال بھردواج نے دیا ہے اور گانے گلزار نے لکھے ہیں-

فلم ڈارلنگس کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ فلم انکے دل میں ایک خاص جگہ رکھتی ہے-

عالیہ نے کہا، یہ پروڈیوسر کے طور پر میری پہلی فلم ہے، وہ بھی ریڈ چلیز کے ساتھ، اسکے علاوہ عالیہ جلد ہی رنبیر کپور کے ساتھ آیان مکھرجی کی فلم براہمسترا میں نظر آئیں گی-

فی الحال وہ اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون کی شوٹنگ میں مصروف ہے-

فلم میں ڈائیلاگ وجے موریہ ، پرویز شیخ اور جزمیت کے رین، کے ہیں- اور گوری خان ، عالیہ بھٹ اور گورو ورما نے پروڈیوس کیا ہے-

بتادیں کہ عالیہ نے اپنی پروڈکشن کمپنی ایٹرنل سنشائن پروڈکشن کے بینر تلے بنایا ہے۔ عالیہ کے ساتھ اس فلم کو شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے بھی پروڈیوس کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like