Type to search

صحت

ڈارک انڈر آرمز کا گھریلو علاج، ان گھریلو نسخوں سے دور کریں

ڈارک انڈر آرمز

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈارک انڈر آرمز ۔ بغلوں کے سیاھی (کالے پن) سے اکثر لوگ پریشان رہتے ہیں۔ کئی لوگ تو اس پر توجہ بھی نہیں دیتے، لیکن جو اپنی صحت اور جلد کے فکر مند ہوتے ہیں وہ بغلوں کے کالے پن سے چھٹکارا پانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

کچھ پریشانیاں ایسی ہوتی ہے جنہیں کتنا بھی چھپاؤ وہ چھتی نہیں ہے اور سب کے سامنے آہی جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک مسئلہ ہے سیاح انڈر آرمز کا۔ کئی لوگوں ڈارک انڈر آرمز کے مسئلہ سے پریشان ہوتے ہیں اس وجہ سے گرمیوں میں اپنے پسندیدہ کپڑے بھی نہیں پہن پاتے ہیں۔ ڈارک انڈر آرمز کی وجہ کئی ہیں۔ اس مسئلہ سے نجات پانے کے لیے لوگ کئی طریقے آزماتے ہیں۔ لیکن انکا کچھ خاص فرق نہیں پڑتا ہے۔ ایسے میں ڈارک انڈر آرمز کے لیے گھریلو نسخے کافی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

 

 انڈر آرمز کے مسئلے سے نجات پانے کے لیے کئی نسخے ہیں جو کافی فائدے مند ہوسکتے ہیں۔ ایسے میں کیمیکل پراڈکٹ کے بجائے قدرتی علاج آزما کر اس مسئلہ سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے اور اپنی اسکین کو بے داغ بنایا جاسکتا ہے۔ یہاں چند گھریلو علاج کے بارے میں بتایا گیا ہے جو ڈارک انڈر آرمز کے مسئلہ سے چھٹکارا دلا سکتے ہیں۔

 

ڈارک انڈر آرمز کے لیے نیمبو

سیاح انڈر آرمز کے مسئلہ سے چھٹکارا پانے کے لیے نیمبو کافی فائدہ مند جاتا ہے۔ نیمبو کو قدرتی بلیچنگ ایجنٹ مانا جاتا ہے۔ روزآنہ بس نہانے سے پہلے نیمبو کو ڈارک انڈر آرمز پر ہلکے سے رگڑے اور صاف پانی سے دھو لیں۔

 

 انڈر آرمز کے لیے بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا آپ کو دوکان میں آسانی سے مل جائے گا۔ بیکنگ سوڈا سیاح انڈر آرمز کے مسئلہ سے چھٹکارا پانے کے لیے کافی فائدے مند مانا جاتا ہے۔ یہ ڈارک انڈر آرمز کو ہلکا کرنے کے لیے سب سے بہتر آپشن ہوسکتا ہے۔ اسکے لیے ایک پیالہ میں بیکنگ سوڈا اور پانی ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو ہفتے میں دو بار اپنے انڈر آرمز میں لگائیں۔

 

 انڈر آرمز کے لیے زیتون کا تیل

زیتون کا تیل کا استعمال کرکے بھی آپ اس مسئلہ سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ اسکے لیے ایک پیالہ میں ایک چمچ براؤن شوگر کے ساتھ 1چمچ زیتون کا تیل ڈال کر مکس کرلیں۔ اسے 3منٹ تک اسکرب کریں اور پھر کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیں۔ اسکے بعد نارمل پانی سے دھو لیں۔

 

 انڈر آرمز کے لیے سیب کا سرکہ

آپ بغلوں کے مسئلہ کے لیے سیب کا سرکہ استعمال کرسکتے ہیں۔ سیب کا سرکہ جلد کو سافٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سیب کا سرکہ مردہ جلد کو ہٹانے میں مدد کرسکتا ہے۔ اسکے لیے سیب کا سرکہ لیں اور اس میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کر لیں۔ ڈارک انڈر آرمز پر لگا کر سوکھنے دیں، اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )