Type to search

ٹی وی اور فلم

ثانیہ ملہوترا کی برتھ ڈے پر ہیری پوٹر ڈینیئل ریڈکلف نے دی مبارکباد

ثانیہ ملہوترا

فلمی ڈسک،26فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم دنگل سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ثانیہ ملہوترا 25 فروری کو اپنا 28واں جنم دن منا رہی ہے۔ انکی پیدائش سال 1992 میں دہلی میں ہوئی۔

ثانیہ ملہوترا نے اپنی پڑھائی دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج سے گریجویشن کیا۔ پڑھائی کے بعد ملہوترا نے ڈانس انڈیا ڈانس میں حصہ لیا اور انہیں بہترین 100 میں شامل کیا،

انہوں نے ممبئی جاکر آڈیشن دینا شروع کیا، لیکن وہ تین ۔ چار مہینے تک بے روزگار رہی، انہوں نے ٹیلی ویژن کارباور کے لیے کیمرامین کی مدد کی۔

بعد میں انہوں نے ایک سال کے بعد، کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کے لیے انہوں نے 5,000 کے لیے ایک اشتہار میں کام کیا۔ دنگل میں کام کرنے کے بعد انہوں نے کامیڈی ڈرامہ بدھائی ہو میں کام کیا، جو سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہے۔

سالگرہ کے اس موقع پر ثانیہ کو انکے فینس اور بالی ووڈ شخصیات نے جنم دن کی مبارکباد دی۔ اس درمیان ثانیہ کے پاس ایک ایسے شخص کا برتھ ڈے مبارکباد آیا ہے جسکے بارے میں انہوں نے اندازہ بھی نہیں لگایا ہوگا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برتھ ڈے گرل ثانیہ ملہوترا کو ہالی ووڈ کی مشہور سیریز میں ہیری پوٹر کا کردار نبھا چکے ایکٹر ڈینیئل ریڈکلف نے برتھ ڈے کی مبارکباد دی۔ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں ڈینیئل کے ساتھ ثانیہ کے دوست جنید ڈینیئل کے ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں ڈینیئل کہتے ہیں میں یہاں جنید کے ساتھ ہوں، ہیلو ثانیہ،

ہپی برتھ ڈے، تم جہاں بھی ہو، تمہارا دن اچھا رہے۔

ثانیہ ملہوترا نے انی انسٹاگرام اسٹوری میں ڈینیئل کا یہ ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ ڈینیئل ریڈکلف کا پورا نام ڈینیئل جوکوب ریڈکلف،

اور انکی پیدائش 23 جولائی 1989 کو لندن میں ہوئی۔

ڈینیئل ہیری پوٹر فلم میں ہیرو کے کردار میں دیکھائی دیتے ہیں۔

یہ فلم دنیا بھر میں پسند کی گئی ہے۔

اس فلم کی کہانی جے۔ کے ۔ رولنگ کے ناول پر مبنی ہے۔

ثانیہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ثانیہ نے ابھی تک دنگل،

اور بدھائی ہو جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

دوسری طرف انہوں نے نوازالدین صدیقی کے ساتھ فوٹوگراف جیسی فلم میں بھی کی ہے۔

جس میں انکے کام کو کافی سراہا گیا ہے۔

اس وقت ثانیہ انوراگ باسو کی فلم لاڈو، پلگٹ اور شکنتلا دیوی کی بائیوپک میں کام کررہی ہے۔

Tags:

You Might also Like