Type to search

صحت

دالچینی کے فائدے : ذیابطیس میں بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے کتنا فائدے مند

دالچینی

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دالچینی ( دارچینی ) کا استعمال کورونا بحران میں کاڑھا بنانے کے لیے خوب کیا جارہا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بلڈ شوگر لیول کے لیے دارچینی کتنی فائدے مند ہے؟

جب سے کورونا وائرس شروع ہوا ہے لوگ ادرک، نیمبو، اور گرم مصالحوں کی چائے یا گرم پانی پی رہے ہیں۔
ایسے میں ان گرم مصالحوں میں ایک نام دارچینی کا بھی آتا ہے جو اکثر ہمارے کچن میں مل جاتا ہے۔ اور کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔

لوگ جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں انکے لیے دارچینی مسالہ وزن کم کرنے کا گھریلو علاج ثابت ہوسکتا ہے۔
دار چین پاؤڈر ذیابطیس کنٹرول کرنے کے ساتھ پیٹ کی چربی کو غائب کرنے میں بھی کا کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ ایک مشہور مصالحہ ہے۔ جسکے کئی فائدے ہوتے ہیں۔
ساتھ ہی ذیابطیس مریضوں کے لیے دارچینی کافی فائدے مند مانی جاتی ہے۔
دالچینی کا ٹیسٹ کافی اچھا ہوتا ہے ساتھ ہی اسکی خوشبو بھی کافی اسٹرانگ ہوتی ہے۔
دار چینی یا دالچینی اصل میں ایک درخت اور اس کا چھلکا۔
اس کا نام کو چین سے ملتا ہے لیکن دارصل یہ چین میں نہیں ہوتا۔
بلکہ یہ ہندوسان میں پایا جاتا ہے۔ اس کا استعمال ادویات میں بھی ہوتا ہے۔
پتے بھی بطور مصالحہ استعمال ہوتے ہیں۔ اس درخت کا چھلکا گرم مصالحہ کا جزو ہے۔
دار چین ایک حیرت انگیز مصالحہ ہے، جو کہ (میڈیکل پراپرٹیز) دواؤں کی خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔
اس مصالحہ میں اینٹی فلامیٹری اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتے ہیں۔
دالچینی اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات کا خزانہ ہے۔
جو آپ کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچا سکتی ہے۔
جسکا استعمال زمانے قدیم سے داؤوں کے مقصد کے لیے کیا جاتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے دالچینی

دالچینی وزن کم کرنے میں فائدے ہیں۔ اور یہ بھوک کو کم کرتی ہے۔
کیا آپ وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ اس میں بھی دالچینی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے آپ کو شہد اور دالچینی کی چائے پینی چاہیئے۔
اس چائے کو تیار کرنے کے لیے، ایک کپ پانی ابالیں اور اس میں آدھا چمچ دالچینی ملائیں۔
اسے 5منٹ تک ابلنے دیں۔ 5 منٹ کے بعد پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
ایک بار جب یہ نارمل درجہ حرارت پر آجائے، تو اس میں شہد ملائیں۔
وزن کم کرنے کے لیے سونے سے پہلے ہر رات اس چائے کا لطف لیں۔

 

ذیابطیس مینجمنٹ کے لیے دالچینی

دار چینی کا استعمال بلڈ شوگر کے لیول کو کم کرنے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔
ذیابطیس مینجمنٹ بلڈ شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے سے جڑا ہے۔
اس میں ذیابطیس اینٹی پراپرٹی ہوتے ہیں جو اسے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے فائدے مند بناتے ہیں۔
یہ ذیابطیس کو کنٹرول کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
دار چینی بلڈ سرکولیشن میں جانے والے گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول کرنے کا کام کرتی ہے۔
اگر آپ ذیابطیس کے مریض ہیں۔ تو اپنے ڈائٹ میں دالچینی شامل کریں۔
اور بلڈ شوگر کے لیول کو قدرتی طور پر کنٹرول کریں۔

 

پی سی او ایس کے لئے دالچینی

پی سی او ایس کو کنٹرول کرنے کے لیے دالچینی کو آیورویدک طریقہ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پولی سسٹک اووری سنڈروم آج لاکھوں خواتین کو متاثر کررہا ہے۔
نیویارک کے کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سنٹر میں کیے گئے ایک تحقیق میں کہا گیا ہے
کہ پی سی او ایس کے لیے دالچینی کو ایک قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ڈیلی روٹین میں دالچینی لینے سے خواتین کو چھ مہینے میں تقریبا دو بار حیض (پیریڈس) آیا۔
دالچینی انسولین اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کا کام کرتی ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )