Type to search

ٹیکنالوجی

دائیوا نے ہندوستان میں لانچ کیے دو اسمارٹ ٹی وی، شروعاتی قیمت 9990 روپے

دائیوا کے اسمارٹ ٹی وی کی شروعاتی قیمت 9990 روپے

ایک جی بی ریم کے ساتھ ملے گی 8 جی بی کی اسٹوریج


ٹیکنالوجی ڈسک،19فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گھریلوں الیکٹرانک کمپنی ڈائیوا نے ہندوستان میں اپنے دو نئے اسمارٹ ٹی وی پیش کیے ہیں۔ دائیوا کے ان دونوں نئے اسمارٹ ٹی وی میں کوٹوم لومینیٹ اور دی بگ وال دیا گیا ہے۔ ان دونوں ٹی وی میں 1 جی بی ریم کے ساتھ 8 جی بی کی اسٹوریج دی گئی ہے۔

دائیوا نے دو اسمارٹ ٹی وی لانچ کیے ہیں جن میں ایک کی سائز 32 انچ ہے اور دوسرے کی سائز 39 انچ ہے۔ 39 انچ والے ٹی وی کا ماڈل ’ڈی40 ایچ ڈی آر ایس‘ ہے اور اسکی قیمت 16490 روپے ہے۔ جبکہ 32 انچ والے ٹی وی کی قیمت 9990 روپے ہے۔

دونوں ٹی وی کے ساتھ دو سال کی ویرینٹی ملے گی۔ دونوں ٹی وی میں کواڈ کور پروسیسر کے ساتھ اینڈرائڈ اوریو 8.0 دیا گیا ہے۔ ٹی وی کی اسکرین کا ریزولیشن 1366۔768 پکسل ہے۔ وہیں کمپنی کے دعوے کے مطابق اس میں اے۔پلس گریڈ کا پینل استعمال کیا گیا ہے۔ لومینیٹ ٹیکنالوجی آپ کو 178 ڈگری وائیڈ اینگل سے دیکھنے میں مدد ملے گی۔ٹی وی کا ریفریش ریٹ 60 ایچ زیڈ ہے۔ اس میں سینما موڈ بھی دیا گیا ہے۔

ان دونوں ٹی وی میں بلوٹوتھ بھی دیا گیا ہے اور ان میں 20 واٹ کا باکس اسپیکر ہے۔ دونوں ٹی وی کے ساتھ بگ وال یو آئی ملے گا جسکے تحت یوزرس کو 17 لاکھ سے زیادہ گھنٹے تک کا ویڈیو کنٹینٹ ملے گا۔ اسکے علاوہ اس ٹی وی میں ہاٹ اسٹار، زی 5، سونی لیو، اور جیو سینما جیسے ایپس ملیں گے۔ اس میں یو ایس بی اور دو ایچ ڈی ایم آئی پورٹ دیئے گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like