Type to search

صحت

روز صبح پئیں یہ ڈرنک، دن بھر رہے گی تازگی

Mint Lemonade

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ورک فرم ہوم کررہے کئی لوگوں کو صبح بہت سستی آتی ہے اور انکا کام کرنے بیٹھتے ہیں تو انہیں بار بار سستی بھی آتی ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن ہے، اس لیے لوگ باہر گھومنے ٹہلنے بھی نہیں جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں فریشنس فیل کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ لیکن ہم آپکی پریشانی کا حل لیکر آئے ہیں۔
دراصل ، کام پر بیٹھنے سے پہلے اگر آپ ایک خاص ڈرنک کو پائیں گے تو یہ کئی گنا تک آپ کو فریشنس فیل کرئے گی اور آپ کا کام کرنے میں من بھی لگے گا۔ اسکے علاوہ یہ ڈرنک آپ کی صحت کے لیے بھی فائدے مند ہے، جسکی وجہ سے آپ اسے اپنی مارننگ ڈرنک کا ایک حصہ بنا سکتے ہیں۔

منٹ لیمونیڈ ۔ اس ڈرنک کا نام لیمونیڈ ہے۔ جیسا کہ آپ کو اسکے نام سے ہی پتہ چل گیا ہوگا کہ اس ڈرنک کو پودینہ اور نیمبو کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ دراصل نیمبو میں موجود وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈینٹ کی طرح تیار کرتا ہے جو جسم میں وٹامن سی کی تکمیل کرنے کےساتھ ساتھ ہماری جلد کے لیے بھی کافی فائدے مند ہوتا ہے۔ جبکہ پودینہ کی ہری پتیوں خوشبودار ہونے کے ساتھ ساتھ فریشنس کے لیے بھی کافی اچھی مانی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ڈرنک کو بنانے کے لیے پودینے کی پتیوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ پودینہ کی پتیوں میں کیلوری ، فائبر، وٹامن اے، آئرن، مینگنیج اور فولیٹ جیسے عنصر پائے جاتے ہیں جو آپکی صحت کے لیے کافی فائدے مند بھی ہوتے ہیں اور آپکو فریشنس فیل کرانے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس ڈرنک کو آپ گھر پر موجود نیمبو اور پودینے کے ذریعہ ہی بنا سکتے ہیں اور اسے بنانے میں آپ کو ذیادہ وقت بھی نہیں لگے گا۔

ایک نیمبو
پانچ سے سات پودینے کی پتی
ایک چٹکی نمک
ایک گلاس پانی

بنانے کا طریقہ
ایک گلاس میں پانی لیں
سب سے پہلے نیمبو کو کاٹ لیں
نیمبو کا رس نکال لیں اور اسے پانی میں ملائیں
اب پودینے کی پتیوں کو ہلکا سا نچوڑ لیں اور انکا بھی رس نکالیں اور پانی میں ملائیں۔
اس میں چٹکی بھر نمک ملائیں اور ایک چمچ کے سہارے انہیں آپس میں اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب آپ اس ڈرنک کو استعمال کرسکتے ہیں۔